دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کے بڑے بھائی حاجی مدنی رضا عطاری 11 نومبر 2026ء  بروز بدھ قضائے الٰہی سے لاہور میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحوم کی نماز جنازہ 11 نومبر 2026ء کی رات چوبرجی عید گاہ میانی صاحب قبرستان بہاولپور روڈ ، اسلامیہ پارک لاہور میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فرمائی جبکہ جنازے میں اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اور حاجی منصور عطاری سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور کثیرتعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

جنازے کے بعد مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اوردعائیں کی گئیں۔ مرحوم کی تدفین اہل خانہ کی موجود گی میں میانی قبرستان میں کی گئی۔

” دعوت اسلامی کے شب و روز“ کی ٹیم رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت تمام لواحقین سے تعزیت و دُکھ کا اظہار کرتی ہے اوردعا گو ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم