17 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
قرآنِ کریم کی تعلیمات اور پیغامات کو دنیا بھر
کے تمام لوگوں تک اُن کی اپنی زبانوں میں پہنچانا ایک عظیم دینی و علمی خدمت ہے۔
اسی
سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے چینی زبان بولنے والے مسلمانوں
کی رہنمائی کے لیے ایک تاریخی و بابرکت سنگِ میل عبور کیا ہے۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ پر چائنیز (چینی) زبان میں مکمل ترجمہ قرآن” کنز العرفان مع افہام
القرآن“ اپ لوڈ کر دیا گیا اور اس کا لنک پیشِ خدمت کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے اہلسنت و جماعت کی جانب سے یہ پہلا مکمل ترجمہ قرآن چائنیز
(چینی) زبان
میں شائع ہوا ہے۔ اس عظیم الشان دینی خدمت میں اپنا حصہ ملانے کے لیے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کیا جائے، یہ بہت ہی
بڑا کام ہے۔
لنک
Dawateislami