آئی ای سی ہیڈ آفس ، کراچی میں تجارتی سیشن
”اسلام کا نظامِ مالیات“ کا انعقاد
اسلامک اکنامک سینٹر (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ اہتمام 24 اکتوبر 2026ء کو دوپہر 3 بجے
سے شام 5 بجے تک آئی ای سی ہیڈ آفس (IEC
Head Office)، نزد حنفیہ مجاہدین مسجد، فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک خصوص تجارتی سیشن بنام
”اسلام کا نظامِ مالیات“ منعقد کیا گیا جس کا مقصد جدید تجارتی و کاروباری مسائل کے شرعی
احکام کو آسان انداز میں سمجھانا تھا۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس تجارتی سیشن میں اسٹاک مارکیٹ اور بینکنگ
شعبے سے وابستہ افراد، کمپنی مالکان، مختلف تاجر برادری اور علمائے کرام نے بڑی
تعداد میں شرکت کی۔
سیشن کے آغاز میں تمام شرکا کو اسلامک اکنامک سینٹر
کی مختلف خدمات پر مبنی ایک تفصیلی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی جس کے بعد ہیڈ آف اسلامک
اکنامک سینٹر و ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری نے خصوصیت کے ساتھ شرکا کی
جانب سے جدید تجارتی معاملات، اسلامک بینکنگ اور اسٹاک مارکیٹ سے متعلق پوچھے گئے
سوالات کے شرعی جوابات دیئے۔
Dawateislami