حاجی عبدالحبیب عطاری کی حاجی یعفور رضا عطاری کے
بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت
11
نومبر 2026ء کو رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری کے بڑے بھائی حاجی مدنی رضا عطاری کا قضائے الٰہی سے لاہور میں انتقال ہوگیا
تھا۔ اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے مرحوم کے والد محترم
اور ان کے چھوٹے بھائی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے تعزیت کی۔
اس
موقع پر حاجی عبدالحبیب عطاری نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور حاجی یعفور رضا عطاری سے
دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر و حوصلے کی تلقین کی۔ تعزیتی
ملاقات میں دعوتِ اسلامی کے دیگر ذمہ داران اور شخصیات بھی شریک تھیں۔
رکن
شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے مرحوم حاجی
مدنی رضا عطاری کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی
دعا کی ۔
Dawateislami