روڈن انکلیو کی کاوش سے عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس اور گرینڈ
جامع مسجد کا سنگِ بنیاد
11
نومبر 2026ءکو روڈن انکلیو (RUDN Enclave) اور
دعوتِ اسلامی کے باہمی اشتراک سےراولپنڈی رنگ روڈ ، ڈھلہ گاؤں میں ایک پُروقار اور
روح پرور ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا انعقاد کیا
گیا۔ اس تقریب میں ممتاز مذہبی اسکالر اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سمیت روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز محمد راشد،
معزز مہمانوں اور کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب
کے دوران رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیرتِ
طیبہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مختلف
پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
اس یادگار
موقع پر گرینڈ جامع مسجد کا باقاعدہ سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔ مسجد کا سنگ بنیاد
رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری اور روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز محمد راشد نے
اپنے ہاتھوں سے ذکر و اذکار اور درود شریف کی صداؤں میں رکھا۔
Dawateislami