خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی گزشتہ روز کراچی میں موجود جامی رضا عطاری کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی جہاں انہوں نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اُن کی عیادت کی۔

اس موقع پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے جامی رضا عطاری کی مزاج پرسی کی اور اُن کی جلد و مکمل صحتیابی، تندرستی اور درازیِ عمر کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ رہائش گاہ پر موجود دیگر اسلامی بھائیوں نے خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی سے ملاقات کی۔


گزشتہ روز خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حیدرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محمد راشد عطاری کی رہائش گاہ جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر غم زدہ خاندان اور تمام لواحقین سے تعزیت کی۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے محمد راشد عطاری اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئےاُن کی والدہ کی وفات پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا نیز لواحقین کی تسلی و دلجوئی کی اور انہیں مرحومہ کے لیے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج 07 اکتوبر 2026ء بروز بدھ کو بعد نمازِ عصر انعقاد پذیر ہوگی جبکہ عصر کی جماعت کا وقت شام 5:00 بجے ہے۔ملاقات کے دوران خلیفہٴ امیرِ اہلسنت عاشقانِ رسول کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازیں گے اور انہیں تحائف بھی عنایت فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 ستمبر 2026ء کو سندھ کے شہر میرپورخاص میں قائم مہاجر کالونی گراؤنڈ میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ”اجتماعِ غوثیہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قرآن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی شرکت اور سنتوں بھرا بیان ہوا۔

خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان میں عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں حضور غوثِ اعظم رحمۃا للہ علیہ کی سیرت مبارکہ کے مختلف واقعات بتائے اور تمام حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام:

اجتماع کے موقع پر تھیلیسیمیا اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی امداد کے لیے بلڈ بینک کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنا خون عطیہ کیا۔

اجتماعِ غوثیہ کے اختتام پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے رقت انگیز دعا کروائی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی فرمائی۔

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے سندھ کے شہر میرپورخاص کے عاشقانِ رسول کے لیے عظیم الشان ”اجتماعِ غوثیہ“ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔انشاء اللہ الکریم یہ عظیم الشان اجتماع 23 ستمبر 2026ء بروز بدھ مہاجر کالونی گراؤنڈ میرپورخاص میں منعقد ہوگا۔

پروگرام کے شیڈول کے مطابق اجتماع کا باقاعدہ آغاز رات 9:30 بجے تلاوتِ قرآن و نعت شریف سے ہوگا جس کے بعد رات تقریباً 11:00 بجے خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کا خصوصی بیان ہوگا۔

اس عظیم الشان اجتماع کو مدنی چینل پر براہِ راست (LIVE) نشر کیا جائے گا جبکہ سوشل میڈیا پر یوٹیوب (MAULANAUBAIDRAZAATTARI) اور فیس بک (UBAIDRAZAJA) کے آفیشل پیجز کے ذریعے بھی لائیو کوریج کا حصہ بنا جاسکتا ہے ۔


بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ (Chattogram, Bangladesh) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم ”مدنی مذاکرہ اجتماع “کا انعقاد کیا گیا جس میں خلیفہ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے خصوصاً شرکت فرمائی اور وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کے ساتھ مل کر ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھا۔

اس ”مدنی مذاکرہ اجتماع “میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت اہم تنظیمی و تعلیمی ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجتماع میں ملک سطح، سٹی سطح اور ڈویژن سطح کے اہم ذمہ داران موجود تھے۔ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بزنس مینز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔نیز مدرسۃ المدینہ بوائز و جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ کرام، اساتذہ کرام اور قاری صاحبان بھی اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 ستمبر 2026ء کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے محمد پور (Mohammadpur, Dhaka, Bangladesh) میں ایک عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “ کا انعقاد کیا گیا۔

اس روح پرور اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عقیدت و احترام کے ساتھ نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

تلاوت و نعت کے بعد خلیفہ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کے دوران انہوں نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت اور رہنمائی کرتے ہوئے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ولادتِ با سعادت کی مناسبت سے ایمان افروز واقعات بیان کیے۔

خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے تمام حاضرین کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اور دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی تلقین کی۔

اجتماع کے اختتام پر تمام حاضرین اور عاشقانِ رسول نے خلیفہ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔

واضح رہےاس اجتماعِ پاک میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری کے علاوہ ملک، سٹی اور ڈویژن سطح کے دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 ستمبر 2026ء کو بنگلہ دیش کے ضلع برہمن باڑیا (Brahmanbaria, Bangladesh) میں ایک عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “ کا انعقاد کیا گیا۔

اس روح پرور اور سنتوں بھرے اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عقیدت و احترام کے ساتھ نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد خلیفہ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے اجتماع میں موجود عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے حاضرین کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں پیارے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مبارک تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ نیز خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہمیشہ وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔

اجتماع میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور تنظیمی ذمہ داران شامل تھے۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری اور مختلف سطحوں کے دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔

” اجتماعِ میلاد “ کے اختتام پر خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے رقت انگیز دعا کروائی جس کے بعد وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔


1 ستمبر 2026ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے شہر مولوی بازار میں واقع ضلعی پریشد آڈیٹوریم (Zilla Parishad Auditorium, Moulvibazar, Bangladesh) میں ایک عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائی شریک تھے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جبکہ اجتماعِ پاک کی خاص بات خلیفہ امیرِ اہلسنت، حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی شرکت اور ان کا سنتوں بھرا بیان تھا۔

خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان میں حاضرین کے درمیان ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایمان افروز واقعات تفصیلاً بیان کیے اور انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری کے علاوہ دیگر اہم و اعلیٰ سطح کے ذمہ داران( جن میں ملک، ڈویژن اور سٹی سطح کے ذمہ داران شامل تھے) نے شرکت کی نیز ان کے ساتھ کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے بھی اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اجتماع کے اختتام پر خصوصاً دعا کی گئی جس کے بعد عاشقانِ رسول نے خلیفہ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات بھی کی۔


بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ (Sylhet) کی معروف چیلا خیل سینٹرل جامع مسجد میں 31 اگست 2026ء کو ایک عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس بابرکت اجتماع میں خلیفہ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی شرکت ہوئی جنہوں نے تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرا بیان کیا۔

خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کی دینی و اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اہم مدنی پھولوں سے نوازا نیز تمام عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری کے علاوہ ملکی و شہری سطح کے دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے دینِ اسلام کی خدمت کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے علاقے صدر، دیناج پور میں واقع دیناج پور انسٹیٹیوٹ میدان میں 29 اگست 2026ء کو ایک عظیم الشان” اجتماعِ میلاد و مدنی مذاکرہ “ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس ” اجتماعِ میلاد و مدنی مذاکرہ “ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری اور مختلف سطح کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قرآن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا گیا جس کے بعد خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

خلیفہٴ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی اور تمام عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر خلیفہٴ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے رقت انگیز دعا فرمائی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2026ء  کو بنگلہ دیش کے شہر پابنا میں واقع فتح محمد پور لوکو گراؤنڈ (Fateh Muhammadpur Loco Football Ground) میں ایک عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلی معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری اور دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔

تلاوت و نعت کے بعد خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے واقعات بتائے۔

اجتماع کے اختتام پر خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے رقت انگیز دعا فرمائی جس کے بعد اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے اُن سے ملاقات بھی کی۔