25 ربیع ُالآخر , 1448 ہجری
حیدرآباد میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت کی محمد راشد
عطاری کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت
Wed, 7 Oct , 2026
12 hours ago
گزشتہ روز خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حیدرآباد کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے محمد راشد عطاری کی رہائش
گاہ جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر غم زدہ خاندان اور تمام لواحقین سے تعزیت کی۔
اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے محمد راشد عطاری اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کرتے
ہوئےاُن کی والدہ کی وفات پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا نیز لواحقین کی تسلی و
دلجوئی کی اور انہیں مرحومہ کے لیے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب
دلائی۔
Dawateislami