فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن، لاہور میں خیبر
پختونخوا کا صوبائی مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن، لاہور میں صوبائی مشاورت خیبر پختونخوا کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی تشریف آوری ہوئی۔
اس مدنی مشورے کے دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے تمام اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید ترقی و
بہتری لانے پر زور دیا۔ انہوں نے عبادات و دینی سرگرمیوں کو منظم کرنے کی ہدایت
کرتے ہوئے تہجد کی پابندی کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغان کے سلسلے کو آگے بڑھانے اور مساجد میں درس کے حلقوں میں اضافہ کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اس کے
ساتھ ہی خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے ان تمام دینی کاموں کے
حوالے سے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف (Targets) بھی دیئے جبکہ اختتام پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے بالمشافہ ملاقات بھی فرمائی۔
Dawateislami