عاشقانِ رسول کی دینی تحریک عوتِ اسلامی کے تحت دینی سرگرمیوں کے تناظر میں ایک باوقار نشست کا انعقاد کیا گیا جس دوران عاشقانِ رسول کو خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی سے بالمشافہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول کی خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین کو دم کرنے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں عملی شرکت کا ذہن دیا ۔