دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محرم الحرام 1448ھ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول نے گزشتہ روز خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت نے ملاقات کرنے والے عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں اور دعاؤں سے نوازا نیز انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اسی کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن بھی دیا۔

معلومات کے مطابق اس موقع پر 3 ہزار 795 عاشقانِ رسول موجود تھے جنہوں نے وقتاً فوقتاً خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات کی۔