25 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
فیضانِ مدینہ کراچی میں تقریبِ نکاح، خلیفۂ
امیرِ اہلسنت نے 4 اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھا یا
Sat, 7 Nov , 2026
5 hours ago
سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی ترویج اور سادگی کو فروغ دینے کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں ایک باوقار تقریبِ نکاح کا انعقاد کیا گیا جس میں فریقین کے اہلِ خانہ سمیت دینی
ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق 26 اکتوبر
2026ء کو بعد نمازِ عصر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خلیفۂ
امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے 4 اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔
اس موقع
پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے خطبۂ نکاح پڑھا اور وہاں موجود حاضرین کو خیر و برکت کی دعائیں
دیتے ہوئے انہیں سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami