دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں
مدرسۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے ”حسن اخلاق،
غرور اور تکبر“ کے موضوع پر بذریعہ
آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام
کرنے، خوب خوب نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
16جون
2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شعبہ
مدرسۃُ المدینہ گرلز اور جامعۃُ المدینہ گرلز کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے بھی شرکت
کی۔
مدنی
مشورے میں ڈویژن نگران محمد سادات عطاری
نے12دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کےحوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے۔
مزید20
جولائی2023ء کو ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے حوالے سے کوشش کرنے کی ترغیبات دیں اور ماہانہ بنیاد پر ماتحت شعبے کو خود کفیل کرنے کا ہدف دیا۔ سو فیصد مدارس پر مقامی مجالس کے ذمہ داران مقرر کرنے اور ان کو 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ مدرسۃ
المدینہ کے انتظامی معاملات کو بھی مکمل
کرنے پر مدنی پھو ل دیئے۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس
کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملتان میں شعبہ مدرسۃالمدینہ
گرلز کے ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر
ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ انوار الحق
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی نیز ملتان ڈویژن میں
مدرسۃالمدینہ گرلز کے نظام کی مزید بہتری اور شعبے کو خود کفیل کرنے پر مشاورت ہوئی۔اس
موقع پر نگرانِ شعبہ کے ہمراہ صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اہم ذمہ دارا ن بھی موجود
تھے۔(رپورٹ: محسن
رضا عطاری پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبائی ذمہ داران اور پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ جات کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں صوبائی ذمہ داران اور پاکستان سطح
کے ذیلی شعبہ جات (ایچ آر
ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ، فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ اور خود کفالت
ڈیپارٹمنٹ) کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ شعبہ
انوارالحق عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اپنے نگران سے رابطے میں رہنے، خود کفالت
اور مینٹیننس سمیت دیگر شعبہ جات میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے نیز شیڈول کے
مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 28 نومبر 2022ء کوفیضان ِمدینہ ملتان میں مدرسۃُ المدینہ گرلزکے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دارکا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ
شوری ٰ قاری سلیم عطاری اور نگرانِ مجلس
انوارُ الحق عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
رکنِ
شوری ٰ قاری سلیم عطاری نے مدرسۃُ المدینہ
کے نظام میں مزید بہتری لانے اور اچھے اخلاق اپنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
نیز آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔اس کے علاوہ شعبے کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں اہم نکات فراہم کرتے ہوئے انہیں مدنی عطیات بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اس مدنی مشورے میں شعبے کے پاکستان سطح کے فنانس اور ایچ آر ڈیپارٹ کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
(رپورٹ: نگرانِ مجلس انوارالحق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
اسلامی بہنوں کے مدنی
مرکز فیضانِ صحابیات میں ناظمات کے لئے
نشست کا انعقاد
دعوتِ اسلامی نے جہاں اسلامی بھائیوں کے بچوں کو
اسلامی تعلیمات سے آگاہ کر نے کے لئے مدرسۃالمدینہ بوائز قائم کئے ہیں وہیں
عاشقانِ رسول کی بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مدرسۃالمدینہ گرلز کا
بھی قیام کیا ہے۔
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے علاقے مزنگ لاہور
میں واقع اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز کی ناظمات کے لئے نشست کا انعقاد کیا گیا۔
دورانِ نشست دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
پاکستان بھر میں قائم
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز
کے بواب (خادمین) اسلامی بھائیوں کے لئے
بذریعہ ویڈیو لنک تربیتی نشست کاانعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شرکت
کی۔
اس تربیتی نشست میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
بواب اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
9
مئی 2022 ء بروز پیر سلطان پور تحصیل علی پور میں مدرسۃ المدینہ گرلز کا افتتاح
ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی اور مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے ”اولاد کی تربیت “اور ”مساجد و مدارس بنانے “کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
بیان
کے اختتام پر علی پور میں فیضان مدینہ کے لئے 2 کنال کی جگہ ملی اور اسے تعمیر کرنے کی نیتیں بھی ہوئیں ۔ (رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں پنجاب کے شہر پتوکی کے اطراف گاؤں شیخم
(sheikhum) ضلع قصور میں ایک شخصیت ماسٹر محمد شفیع نے اپنی چار مرلہ جگہ دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے لئے وقف کردی تھی۔
اسی سلسلے میں 6 اپریل 2022ء بروز بدھ شخصیات کی موجودگی میں وقف کی گئی جگہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، اس
دوران تحصیل
نگران پتوکی مولانا فیضان عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران سمیت علاقے کے عاشقانِ
رسول موجود تھے۔
واضح
رہے جس شخصیات نے اپنی جگہ وقف کی تھی تعمیراتی کام وہی شخصیت کرارہے ہیں۔مقامی
شخصیات سے بھی تعاون کی درخواست ہے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدرسۃ المدینہ گرلز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے
لئے بذریعہ آڈیو لنک تربیتی سیشن
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ آڈیو لنک پردے میں موجود مدرسۃ المدینہ
گرلز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن ہوا۔
دورانِ سیشن رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی
کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی
اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدرسۃ المدینہ گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی
طالبات کے لئے تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ
مدرسۃ المدینہ گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے لئے مزنگ لاہور میں
تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ آڈیو ’’اولاد کی تربیت‘‘
اور ’’حسنِ اخلاق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں مدرسۃ المدینہ گرلز سے حفظ و ناظرہ
قراٰنِ پاک مکمل کرنے والی طالبات کی
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے ذریعے اُن کو اسناد پیش کی گئیں۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود لاہور کے مدرسۃ
المدینہ گرلز کی ناظمات کا مدنی مشورہ کیا جس دوران شعبے کے اہم ذمہ داران بھی
موجود تھے۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کل وقتی
مدارس المدینہ گرلز سمیت جزوقتی مدرسۃ المدینہ گرلز کھولنے کا اسلامی بہنوں کو ہدف دیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)