28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان بھر میں قائم
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز
کے بواب (خادمین) اسلامی بھائیوں کے لئے
بذریعہ ویڈیو لنک تربیتی نشست کاانعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شرکت
کی۔
اس تربیتی نشست میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
بواب اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)