تلوکر ٹاؤن، ہری پور میں ”دستارِ فضیلت اجتماع“،
113 بچوں کی دستار بندی کی گئی
ہری پور، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے تلوکر ٹاؤن
میں قائم مدرسۃالمدینہ بوائز میں پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ”دستارِ فضیلت اجتماع“ منعقد ہوا جس میں سرپرست حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں
اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد نگرانِ ڈسٹرکٹ ساؤتھ لاہور حاجی عبد الرشید عطاری نے ”قراٰنِ
پاک کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں مدرسۃالمدینہ بوائز تلوکرٹاؤن، ہری پور
سے حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے کی سعادت پانے والے کم و بیش 113 بچوں کی
دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد پیش کی گئیں۔
Dawateislami