عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں اوکاڑہ، پنجاب میں شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شفٹ
تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
مدنی مشورے کے دوران تعلیمی ذمہ دار ڈویژن
ساہیوال محمد شفیق عطاری نے ذمہ داران کی
ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں کو بڑھانے، نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ
اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات جمع کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسی طرح رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے ماہِ رمضان
کو ماہِ نیک اعمال بنانے اور شعبے کی
بہتری کے لئے آئندہ کے اقدامات اختیار کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami