سیّد عبد اللہ شاہ غازی کا سالانہ عرس 2024ء بڑی
عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
کراچی کے مشہور و معروف بزرگ، آلِ رسول حضرت
سیّد عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس 29 جون 2024ء کو بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ کراچی میں قائم آپ رحمۃُ اللہِ علیہکے مزار شریف کے احاطے میں منایا گیا۔
اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت عرس
کے تینوں (03)دن مختلف دینی
کام منعقد ہوئے جن میں قراٰن خوانی کا اہتمام کرنا، عرس شریف میں آنے والے زائرین کی تربیت کے لئے مختلف
سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا اور انہیں
دینی مسائل سمیت سنتیں و آداب سکھانا شامل تھا۔
عرس کے تیسرے دن 29 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مزاراتِ اولیاء کے تحت محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمۂ اوقاف کے
عہدیداران اور ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی سمیت عرس شریف میں آنے والے عاشقانِ رسول
شریک ہوئے۔
محفلِ نعت کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حضرت سیّد عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کے سلسلہ نسب کے بارے میں بتاتے ہوئے آپ رحمۃُ اللہِ
علیہکی سیرت سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا۔
حضرت سیّدنا عبد اللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے میں مزار منیجر اوقاف سے ملاقات
حضرت سیّدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے
عرس مبارک کی تیاری کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ مزارتِ اولیاء اور شعبہ رابطہ
برائے اوقاف (دعوتِ اسلامی) کے ذمہ داران کی مزار منیجر اوقاف سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ
اسلامی کے تحت مزار شریف میں ہونے والےدینی کاموں کی ایپلیکیشن جمع کروائی جس پر
منیجر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی نیز منیجر کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل
تحفے میں دیئے گئے۔
ملاقات کے بعد ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حضرت
سیّدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے
مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی جبکہ دیگر انتظامیہ سے بھی ملاقات کا سلسلہ
ہوا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے ”مزار پر
حاضری کا طریقہ“ اور ”سیرتِ عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ “
کے پینا فلیکس مزار شریف کے احاطے میں لگائے گئے۔( رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ٹوٹل پلازہ سپر ہائی وے میں مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم عطاری کے لئے
ایصالِ ثواب کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے زیرِا
ہتمام 27 مئی 2024ء کو محبوبِ عطار و مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی محمد زم زم عطاری کے
ایصالِ ثواب کے لئے ٹوٹل پلازہ سپر ہائی وے گڈاپ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر-1 کراچی (صحرائے مدینہ)میں قراٰن
خوانی کا انعقاد کیا گیا اور وضو کورس بھی کروایا گیا۔
قراٰن خوانی و وضو کورس کے بعد ٹوٹل پلازہ سپر ہائی وے (صحرائے مدینہ )کےمدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعِ ذکر و نعت منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے ذمہ داران،
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، قاری صاحبان ،
نگرانِ گڈاپ ٹاؤن محمد خالد عطاری اور دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔
کراچی
کے علاقے کھارادر میں مشہور ولی اللہ حضرت سیدنا محمد شاہ بخاری المعروف دولہاشاہ سبزواری علیہ الرحمہ کے 766
واے سالانہ عرس مبارک کے موقع شعبہ مزارات اولیا دعوت اسلامی کے تحت مزار شریف پردینی کاموں کا سلسلہ ہوا۔
29اکتوبر
2023ء بروز اتوار مزار شریف پر قرآن خوانی
کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز اور کورسز کے طلبہ کرام سمیت شعبہ
مزارات اولیا کے ذمہ داران نے ختم قرآن پاک کیا اور قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔
بعد نماز عشا محفل ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا جس میں
مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے’’ کرامات اولیا“ کے موضوع پر بیان کیا
جس میں شعبہ مزارات اولیا کے ڈسٹرکٹ وٹاؤن ذمہ داران سمیت یو
سی ذمہ داران اور دیگر شخصیات اور عاشقان رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اختتام پر رکنِ شوریٰ نے کراچی سٹی شعبہ ذمہ دارو
ڈسٹرکٹ ٹاؤن ذمہ داران کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کی۔(رپورٹ:
شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیا کراچی
ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
خواجہ
غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر قرآن خوانی
کوٹ
مٹھن میں دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاکے تحت سلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ
اللہ علیہ
کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مزار شریف پر
قرآن خوانی کا سلسلہ کیا گیا جہاں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے
مزار شریف پر قراٰن پاک کی تلاوت کی جس میں
خصوصی شرکت صاحبزادۂ محمد فرید کوریجہ صاحب نے کی۔
اسی پہلے روز بعد نماز عشا دربار فرید کے احاطہ میں مدنی مذاکرہ کا سلسلہ براہِ
راست مدنی چینل پر نشر ہوا جس میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم عالیہ نے سیرت
خواجہ غلام فرید رحمۃ
اللہ علیہ
بیان فرمائی۔
اس کے
علاوہ شعبہ مدنی کورسز کے معلمین نے زائرین کو جز وقتی نماز کورس بھی کروایا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقانِ اولیا نے شرکت کی۔اس
موقع پر مجلس مزارات اولیا کے نگران مجلس، صوبائی ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل
نگران اور سٹی نگران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
ساجد رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اوکاڑہ
میں سید بہاؤالدین گیلانی المعروف دم میراں
لعل پاک بہاول شیر قلندر کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شعبہ مزارات اولیا کے
تحت مزار شریف پر قرآن خوانی کا سلسلہ کیا گیا۔
مدرسۃ
المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن پاک کی تلاوت کی جبکہ مبلغین دعوت اسلامی نے وہاں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں زائرین
کو وضو، نماز اور غسل کے فرائض سکھائے نیز
گونگے بہرے افراد کو اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بھائی نے سائن لینگویج میں وضو اور نماز کا طریقہ بھی بتایا
۔(رپورٹ:
شعبہ مزارات اولیاء ساہیوال ڈویژن دعوت اسلامی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
آج 11 جولائی 2023ء حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے
عرس کے سلسلے میں مختلف سیشنز ہوں گے
سرکار ﷺ کی آل اور اُن کے اصحاب رضی اللہ عنہم کی سیرت سے لوگوں کو آگاہ کرنےوالی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت اولیائے کرام رحمۃاللہ علیہم کے اعراس کو بھرپور انداز سے منایا جاتا ہے۔
11 جولائی 2023ء بروز منگل کلفٹن کراچی میں شہنشاہِ
کراچی حضرت سیّدنا عبد اللہ
شاہ غازی رحمۃاللہ
علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مختلف
سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
معلومات کے مطابق مزار
کے احاطے میں دوپہر 3 تا 5 بجے تک اجتماعِ حسنِ قرأت ہوگا جس میں مدرسۃالمدینہ
کورسز کے طلبۂ کرام حصہ لیں گےجبکہ بعد نمازِ عصر تا اذانِ مغرب محفلِ ذکر و نعت کا
انعقاد کیا جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کے نعت خواں حضرات پیارے آقا ﷺ کی بارگاہِ
اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے لوگوں کے دلوں کو منور کریں گے۔
شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت ساہیوال ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ
4 جولائی 2023ء بروز منگل پاکستان کے ڈسٹرکٹ
پاکپتن میں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت
ساہیوال ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کےمطابق نگرانِ ساہیوال ڈویژن نے دورانِ
مدنی مشورہ مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے
بابا فرید الدین گنجِ شکر رحمۃاللہ علیہ
کے سالانہ عرس کے حوالے سےچند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
دوسری جانب غلہ منڈی پاکپتن میں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز اور زرعی کمیشن کی دکانوں پر عاشقانِ رسول سے
ملاقاتیں کیں۔
علاوہ ازیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ڈاکٹر
احمد فاضل (ویٹرنری آفیسر) کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں قائم مختلف شعبہ
جات کا وزٹ کروایا جس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز میں داخلہ لینے کی نیت کی۔(رپورٹ: شیرنواب عطاری ویٹرنری
ڈاکٹرز ڈیپارٹمنٹ ساہیوال ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رنمل
شریف تحصیل پھالیہ میں حضرت حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری رحمہ اللہ علیہ
کے
380واں، سالانہ عرس کے موقع پر دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے تحت وہاں
دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف
کورسز ، سیکھنے سکھانے کے حلقے، قرآن خوانی، اجتماع ذکر ونعت اور مدنی قافلوں
کا جدول رہا۔
اس کے علاوہ عرس شریف کے
موقع پر مزار شریف کے احاطے میں ہفتہ وار اجتماع بھی منعقد کیا گیا جس میں تحصیل منڈی بہاؤالدین کے نگران اسلامی بھائی نے بیان
کیا جس میں شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلوں میں سفر
کرنے کی دعوت دی گئی۔اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیا پنجاب کے صوبائی ذمہ دار،تحصیل نگران اور مبلغین
بھی موجود تھے ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حضرت سید عبد الطیف المعروف بابا بُلھے شاہ رحمۃا للہ علیہ کے عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکپتن
میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت
شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو بزرگانِ دین کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
صوبۂ پنجاب، ضلع راجن پور کے شہر کوٹ مٹھن میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حضرت خواجہ احمد علی سائیں رحمۃ اللہ علیہ کے عرس
کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔
ملتان
ڈویژن تحصیل کہروڑ پکا میں صوبائی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیا محمد انعام عطاری
نے پیر سید محمود الحسن گیلانی صاحب کے مزار شریف پر حاضری دی۔ ڈویژن ذمہ دار سید احمد کمال عطاری بھی
ساتھ تھے۔
بعدازاں
صوبائی ذمہ دار نے سجادۂ نشین صاحبزادۂ پیر شہزادعلی شاہ گیلانی
سے ملاقات کی اور ان کو دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات میں ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر انھوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور امیر اہل سنت کے بارے میں محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔
علاوہ
ازیں ذمہ داران نے محمود الحسن گیلانی صاحب کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کی اور وقت بھی دیا نیز آنے والے سالانہ عرس پر زائرین میں مدنی کورسز کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)