گزشتہ روز ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے شہر پھالیہ میں حضرت پیر بہاول شیر نقشبندی رحمۃُ اللہِ علیہکے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے تحت مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے مزار شریف پر قرآن خوانی کی۔

اس موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے ڈویژن گجرات کے ذمہ دار نے مزار شریف پر حاضری دی اور طلبۂ کرام کے ہمراہ فاتحہ خوانی دعا کی۔(رپورٹ : شعبہ مزارات اولیاء/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )


12 مارچ  2023ء بروز بدھ تحصیل دیپالپورکے شہر شیر گڑھ میں واقع حضرت سید ابراہیم داؤد بندگی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر مزار شریف پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

قراٰن خوانی میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن پاک کا ختم کیا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے دربار شریف سے منسلک مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا،فاتحہ خوانی کی اور صاحب مزار سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔

بیان کے بعد مزار کےمتولی سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: انعام عطاری مزارات پنجاب ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز منگل 14 مارچ 2023ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کی جانب سے ملتان موسیٰ پاک ٹاؤن میں واقع حضرت موسٰی پاک شہید علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر محفل نعت کا سلسلہ کیا گیا۔

اس موقع پر نعت خواں اسلامی بھائی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں زائرین کو بزرگان دین کے ارشادات کی روشنی میں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔

آخر میں سجادہ ٔنشین سید ابو الحسن جمال الدین شاہ صاحب سے شعبہ مزارات اولیا کےڈویژن ذمہ دار سید احمد کمال عطاری نے ملاقات کی اور شعبے کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر انھوں نے کافی محبت کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کو سراہا۔(رپورٹ: انعام عطاری مزارات پنجاب ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مزارات اولیا کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے علاقہ گوھڑ شریف میں واقع پیر سید احمد علی شاہ گیلانی قادری علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزارات شریف پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن پاک کا ختم کیا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور صاحب مزار سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


27فروری 2023ء بروز منگل پاکپتن شریف کے محلہ پیرکریاں میں پیر طریقت صاحبزادۂ ابوالطاہر محمد نقشبند رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مزار شریف پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔بعدازاں شعبہ مزاراتِ اولیا کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائی نے صاحبزادۂ محمد ریاض احمد طاہر نقشبند صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں جس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور دعاؤں سے بھی نوازا ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


28 فروری2023 ء کو  تحصیل وزیر آباد میں شیخ القرآن مولانا عبدالغفور ہزاروی چشتی قادری علیہ رحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر مدرسۃُالمدینہ دعوتِ اسلامی کے طلبۂ کرام نے قرآن خوانی کی ۔

بعدازاں صاحبزادہ پیر محمد عارف ہزاروی صاحب نے صاحب مزار سمیت ساری امت مسلمہ کے لئے دعا ئے خیر کروائی اور دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے جذبات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر شعبہ مزارات اولیا کے ڈویژن ذمہ دار بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان عطاری)


9 فروری 2023ء بروز جمعرات سیال شریف میں حضرت غازی مخدوم محمد عبدُ العزیز چشتی نظامی سیالوی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مزار شریف پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔ بعدازاں زائرین کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مزار شریف پر حاضری دینے کے آداب بیان کئےاور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کےایمان،  عقائد ونظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت 30 جنوری2023ء بروز پیر عرسِ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر شعبہ مزارات اولیا کی جانب سے بابا فرید الدین گنج شکر علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر قرآن خوانی اور محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر مزار شریف پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ’ سیرتِ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں آپ رحمۃاللہ علیہ کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کی دینِ متین کی خدمات کے حوالے سے بتایا۔مزید مزار شریف پر حاضری کا طریقہ بھی سیکھایا۔آخر میں اجتماعی طور پر دعا کاسلسلہ ہوا اور درودوسلام بھی پڑھا گیا۔(رپورٹ:انعام عطاری،شعبہ مزارات اولیا دعوت اسلامی پنجاب ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں نارووال میں دعوتِ اسلامی کےتحت رفیق عطاری (صوبائی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء و ڈسٹرکٹ ذمہ دار ) اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ کُلی شریف سید اظہر الحسن گیلانی المعروف چن پیر سرکار سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت مزارات پر کئے جانے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کی جبکہ ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور صوبائی مرکز لاہور جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت پیش کی۔

پیر سید اظہر الحسن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ راولپنڈی، تحصیل گوجرخان، گاؤں کلیام اعوان شریف میں  حضرت خواجہ فضلُ الدین چشتی صابری کلیامی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیا دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس موقع پر اسلام آباد صوبائی ذمہ دار یاسرعرفات عطاری مدنی اور صوبۂ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد انعام عطاری نے وہاں موجود سجادہ ٔ نشین محمد شعبان فرید چشتی صابری کلیامی صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران انہیں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات دیں نیزمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر سائیں محمد شعبان فرید چشتی صاحب نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ذمہ داران نے جنوری 2023ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مجموعہ رسائل پیکج تحفے میں پیش کیا۔

٭بعد نماز ِفجر مزار شریف سے متصل مسجد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نماز پڑھنے کے مسائل اور مزار شریف پر حاضری دینے کا اسلامی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیا، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مزارات اولیا کی جانب سے 01 جنوری 2023 ءبروز اتوار بولٹن مارکیٹ کراچی میں واقع حضرت علامہ مولانا قاری محمد مصلح الدین صدیقی قادری علیہ الرحمہ کے 41 ویں عرس مبارک کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

مزار شریف پر مدرسۃُ المدینہ اقصی مسجد کے طلبہ نے قرآن خوانی کی۔ بعدازاں شعبہ مزاراتِ اولیا کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے ’’مزاراتِ اولیا پر حاضری کے آداب ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ایصالِ ثواب کرنے کا طریقہ بتایا نیز وہاں موجود زائرین کو بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیا ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے ذمہ دار حاجی محمد یوسف عطاری ،گلاب شاہ عطاری اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ساؤتھ آرام باغ ٹاؤن صدر شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ   مزاراتِ اولیا کے زیر ِاہتمام 11 دسمبر 2022ء کو ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ جوڑیاں کلاں میں پیرسید عبدالجبار نقشبندی علی پوری اور پیر عاشق حسین شاہ نقشبندی رحمۃُاللہ علیھما کے مزارات پر حاضری دی۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے پیر سید طارق حسین شیرازی نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اس میں بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کیں جس پر سید طارق حسین شیرازی صاحب نے خدماتِ دعوتِ اسلامی پر اظہارِ مسرت کیا ۔

آخر میں انہیں ماہِ دسمبر2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفہ میں پیش کیا۔( رپورٹ : ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری شعبہ مزارات ا ولیا ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )