حضرت سید عبد الطیف المعروف بابا بُلھے شاہ  رحمۃا للہ علیہ کے عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکپتن میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو بزرگانِ دین کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات بیان کیں۔ (رپورٹ: انعام عطاری شعبہ مزارات اولیا پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)