11 شعبان المعظم, 1447 ہجری
25 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گلشنِ اقبال بلاک 3، کراچی کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں
حاجی محمد عثمان مرحوم کے لئے ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس
میں اسپیشل پرسنز (گونگے،
بہرے، نابینا اور معذور افراد)کے
علاوہ عمومی اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن
کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور
نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی منصور عطاری نے ”ایصالِ ثواب اور والدین کی خدمت“ کے موضوع پر بیان
کیا جبکہ اس پورے اجتماع کی مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی ۔
Dawateislami