وَکالت ہمارے مُعاشَرے کا اَہَم  تَرِین شُعبہ ہے، عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں 100 سے زائد شُعْبہ جات میں دِینِ اسلام کا پَیغام عام کررہی ہے، وہیں’’ وَکالت‘‘سےمُنْسَلِک اَفراد کی اِصْلاح کے لیے”مَجْلِسِ وُکَلا وججز“ کے ذَرِیعے نیکی کی دَعوت پھیلارہی ہے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مَقْصَد ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ کے مُطابِق زِندگی گُزارنے اور فکرِ آخِرت کرنے کا مَدَنی ذِہْن بھی بنا رہی ہے ۔