عاشقانِ رسول   کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیر ِ اہتمام 19 فروری 2024ء کو فیصل آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس کرنے والے طلبہ کرام نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا نیز امامت میں کن کن امور سے بچا جائے اور کن کن امور کو اپنایا جائے ان کے بارے میں رہنمائی کی۔

مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے رمضان ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر 12 دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ :عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے دنوں   دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم درجہ امامت کورس کےاساتذہ ٔکرام کے درمیان مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔

کورس میں نگران مجلس مولانا شفقت اللہ عطاری مدنی نے اساتذہ کرام کو شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے اور اچھی کارکردگی والوں کو انعامات بھی دیئے نیز امامت کورس میں مزید بہتری لانے کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ :محمد شہزاد عطاری مدنی ناظم امامت کورس فیضان مدینہ کراچی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پنجاب پاکستان کے شہر خانیوال میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  ہونے والے امامت کورس کے طلبۂ کرام کے لئے 9 ستمبر 2022ء بروز جمعہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں شعبہ امامت کورس کے نگران مولانا حافظ شفقت اللہ عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں امامت کورس کی اہمیت و افادیت بیان کی۔

 نگرانِ شعبہ نے اپنے روز مرہ کاموں کو منظم کرنے کے لئے شیڈول بنانے کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 جولائی 2022ء بروز اتوار صوبۂ پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ امامت کورس کے ذمہ داران (جن میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائی شامل تھے) نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) لیتے ہوئے شعبے کے 2026ء کے پلان، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔

نگران پِاکستان مشاورت نے شعبہ امامت کورس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دعوت ِاسلامی امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضان سے نمازی بنارہی ہے، مسجدیں بنا رہی ہے اور مقتدی و امام بھی تاکہ مسائل سے آگا ہی و اچھی قرأت والے امام ہوں نیز نمازی قائم رہیں اور تعداد بھی بڑھے اس کے لئے دعوتِ اسلامی نے شعبہ امامت کورس قائم کیا ہے۔

کے پی کے، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بالخصوص ان کورسز کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو امامت کورس کرواکر امام بنایا جائے کیوں کہ ہزاروں مساجدیں ایسی ہیں جہاں امام نہیں ہے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے بتایا کہ جو دعوت اسلامی کا امام ہوتا ہے امیرِ اہل ِسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضان کی برکت سے وقت کی پابندی، نمازی بڑھانے کی کوشش کرتا، مدرسۃالمدینہ بالغان پڑھاتا اور مقتدیوں کو نماز کے مسائل بھی سکھاتا ہے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرتا ہے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کے طلبۂ کرام کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’خوش اخلاقی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے امامت کے چند ضروری مسائل بتائے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے فرض علوم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔اس موقع پر تعلیمی امور ذمہ دارقاری شفقت اللہ عطاری مدنی اور امامت کورس کے اساتذہ ٔکرام موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 فروری 2022ء بروز بدھ  دعوتِ اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر دینہ میں امامت کور س کرنے والے طلبہ کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

اس دوران رکنِ شعبہ ارشد محمود عطاری نے فکرِ آخرت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: نواجد محمود عطاری معلم امامت کورس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ امامت کورس کےتحت 28اکتوبر2021ءبروزجمعرات رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ نگرانِ ائمہ مساجدپاکستان  حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ ملک بھر کے ائمہ مساجد کی تربیت ورہنمائی کی ۔

اس دوران رکن شوریٰ نے فرض علوم سیکھنے کے حوالےسے دعوت ِاسلامی کےتحقیقی وعلمی شعبے’’اسلامک ریسرچ سینٹر‘‘ (المدینۃالعلمیہ) کی پیشکش اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب’’فرض علوم سیکھئے ‘‘ پڑھنے اور اس کو عام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

رکن شوری کامزیدکہناتھا: امامت کی فضیلت وعظمت اس بڑھ کر کیا بیان کی جائے کہ یہ وہ منصب ہے جسےرسولاللہ ﷺاورخلفائے راشدین رَضِیَ اللہ ُ عَنھُم نے نبھایا اور اس کے لئے بہترین افراد کو منتخب کیا،رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے:بروزِ قیامت تین شخص کستوری کے ٹیلوں پر ہوں گے (ان میں سے) ایک شخص وہ ہے جو قوم کا امام رہا اور وہ (یعنی قوم کے لوگ)اس سے راضی تھے۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوری ٰنے امامت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ’’نماز میں مسنون قراءت کے احکام ‘‘بیان کرتےہوئےاس پرعمل کرنے  کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ امامت کورس دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8اکتوبر2021ءبروزجمعہ دینہ نکودر میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلام آباد ریجن شعبہ امامت کورس کے ذمہ دار عبد الباسط عطاری مدنی نے’’ امام اورعلمِ دین کی فضیلت‘‘ کی فضیلت سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران امامت کورس کے طلبہ و معلم سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امام ِمسجد کی صفات بیان کرتے ہوئے وہاں موجود شرکا کی تربیت ورہنمائی کی۔(رپورٹ: نواجد محمود عطاری معلم امامت کورس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ امامت کورس کی زیرِ نگرانی 5اکتوبر2021ءبروزمنگل دینہ نکودرمیں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام و معلمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ کابینہ محمد شفیق عطاری نے’’ امام کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے امامِ مسجد کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: نواجد محمود عطاری معلم امامت کورس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پانچ ماہ اور 10ماہ کے امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جن میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کم وبیش 100سے زائد عاشقانِ رسول علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔

اس کورس میں وقتاً فوقتاً مبلغِ دعوت ِاسلامی شرکا کی تربیت ورہنمائی کرتے رہتے ہیں،اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نگرانِ شعبہ امامت کورس محمدفیضان عطاری مدنی کی آمد کا سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے شرکائے کورس کے درمیان ’’خوف خدا ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ان کی دینی واخلاقی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد شہزاد عطاری مدنی معلم امامت کورس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے100سے زیادہ عاشقان رسول آئے ہوئے ہیں۔اس کورس میں وقتاًفوقتاً اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ داران اِن اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی بذریعہ زوم لنک تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شریک ہونے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد شہزاد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں امامت کورس جاری ہے جس میں شرکا کو قراءت وفرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ 12 دینی کام کورس و اصلاحِ اعمال  نیز مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 8ستمبر2021ءبروزبدھ امامت کورس کراچی ریجن میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار مولانا یاسر مدنی کی شرکت ہوئی جس میں انہوں نے شرکا کو غسل میت اور تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھایا ساتھ ہی مریض کی عیادت کرنے کا بھی ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد شہزاد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)