30 محرم الحرام, 1447 ہجری
کراچی (23 جولائی 2025ء) -
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں 23 جولائی 2025ء کو امامت کورس کی کلاس کے دوران ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نگران
شعبہ امامت کورس مولانا قاری محمد شفقت اللہ عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی ۔
نگرانِ
شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔ اس موقع
پر اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی لانے کے لئے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)