عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2024ء کو شعبہ تعلیم للبنات کی   اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ تعلیم للبنات ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ 


15 جنوری 2024ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ ایک ٹیچر اسلامی بہن کے گھر آمد ہوئی جہاں رہائشی اسلامی بہنوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور اُن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکا اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


6 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی شہر میں شعبہ تعلیم للبنات کی 3th Thanks Giving ceremonyکا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو اسلاف کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے تحت 6 جنوری 2024ء کو کراچی میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی میں کراچی کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے thanks giving ceremony تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے دیگر شہروں سمیت بیرونِ ممالک سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

تقریب کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعتِ خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا نیز دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت کے بارے میں اسلامی بہنوں کو بتایا۔

اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی اراکین ، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور ان کی اراکین اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔صلوٰۃ و سلام کے بعد تقریب میں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔


لاہور مزنگ میں قائم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(Punjab Institute of Cardiology) کے ہاسٹل میں پچھلے دنوں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن ہوا جس میں ہاسٹل انچارج، FPCS، MBBS ڈاکٹرز، Beaconhouse، Instructors، Nursing Lecture یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ نے جو طبیو ں کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے ہیں وہ بیان کئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گناہوں کے امراض کا علاج اور اس کی اہمیت پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے حوالے  سے نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن کی ڈسٹرکٹ گلگت میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی پرنسپل اسلامی بہن سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے پرنسپل اسلامی بہن کو دعوتِ اسلامی کے تحت دینی و فلاحی کام کرنے والے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

علاوہ ازیں وہاں موجود ایک شخصیت اسلامی بہن نےدعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی خدمات کو سراہا اور اپنے علاقے میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت   نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن کی گلگت ڈسٹرکٹ میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی طالبات (اسٹوڈنٹس)سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ہفتہ وار دینی کاموں میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت پچھلے دنوں کراچی  سٹی کی شعبہ تعلیم ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمہ داران سے لے کر یو سی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم للبنات پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور شعبے کے تحت شروع ہونے والے سمر کیمپس کو کامیاب بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رائےونڈ سب ٹاؤن لاہور سٹی کی پروفیشنل اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپلز اور ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی پاکستان سطح کی ذمہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بیان کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹاف کو اسکول میں سمر کیمپس کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ایک میٹ اپ ہوا جس میں لاہور ڈویژن کی تمام شعبہ تعلیم للبنات ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں جن کی تعداد کم و بیش 26 تھی۔

شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی(صوبہ پنجاب) کے تحت پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف مقامات پر لرننگ سیشنز ہوئےجن میں شعبے کی یوسی تا صوبائی اور ادارہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشنز سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل اچھے انداز میں بتایاگیا۔

علاوہ ازیں سیشنز میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم للبنات کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی پاکستان تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شعبے کی کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔