شبعہ تعلیم (اسلامی بہنیں) دعوت
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مظفر گڑھ میں قائم ڈگری کالج برائے خواتین میں Welcome Ramazan
کورس کا انعقاد ہواجس میں لیڈی نسپل اور ٹیچرز کی
تعداد 15 اور 500 کے قریب طالبات نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ رمضان کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ملک و
بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے
انہیں فیضان آن لائن کورسز کے تحت ہونے
والے کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔
آخرمیں لیڈی پر نسپل صاحبہ نے ملاقات پر ماہانہ کا لج میں اس طرح کے سیشن کروانے کی
نیتیں پیش کیں اور کالج نوٹس بورڈ پر آن
لائن کورسز کے پمفلٹ آویزاں کر وا دیئے نیز لیڈی ہا سٹل وارڈن نے ہاسٹل میں ہفتہ
وار اجتماعات کر وانے کی خواہش کا اظہار
کیا۔
شعبہ
تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی پنجاب صوبہ ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں
گزشتہ اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے دینی کام کو بڑھانے ذہن بھی دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کی پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے7 مارچ2022ء بروزپیر دن11 سے 12 بجے جناح ہسپتال لاہور میٹرو
پولیٹن کا وزٹ کیا، اور مو ضوع ’’سُستی کیوں آتی ہے اور نجات کیسے ملے‘‘ پر درس دیا جس میں شعبہ تعلیم لاہور ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 7 لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم (اسلامی
بہن)
کے تحت گوجرانوالہ میٹروپولیٹن شہر میں تعلیمی پروفیشنلز کے میٹ اَپ کا سلسلہ ہوا
جس میں تقریباً 50 لیڈی ڈاکٹرز، ٹیچرز اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیاجس میں دینی کاموں
میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ آخر میں عالمی مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے آخر میں اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔ ساتھ مکتبہ المدینہ کا
بستہ بھی لگایا گیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت دارسنہ مزنگ لاہور میں 26 فروری 2022 ءکو تعلیمی پروفیشنلز
میٹ اَپ کا
سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 85 لیڈی ڈاکٹرز،
ٹیچرز اور یونیورسٹی کی طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مختلف
شعبہ جات بشمول فیضان آن لائن اکیڈمی، دارالمدینہ،
شارٹ کورسز، اصلاحِ اعمال، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی آگاہی کے لئے information
desk پر تربیت کی نیز اس موقع پرمکتبۃ المدینہ و
روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا۔ بعدازاں
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن سے
ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 24 فروری2022 ء بروز جمعرات دن 08 سے 9 بجےفاطمہ جناح ہسپتال ہاسٹل میں درس اجتماع کا سلسلہ ہوا جس
میں شعبہ تعلیم لاہور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن سمیت 21طالبات نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ cash
your abilities‘‘ اپنی صلاحیت
کو تلاش کرنے اور صلاحیتوں کے درست استعمال کے موضوع پر درس دیا اور طالبات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے
بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی
بہنیں) کے تحت 17 فروری2022 ء بروز جمعرات کراچی سٹی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ
تعلیم کراچی سٹی کی صوبہ ذمہ دار اورڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئی تقررذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں
بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اورانہیں آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔ اس کے علاوہ دینی کاموں
میں پیش آنے والی کمزوریوں کو تلاش کرکےان کا حل تلاش کرنے اور شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے 14 فروری2022
ء بروزپیر شام 4:30 سے 05:30 بجےتک میٹرو پولیٹن اسلام آباد اور راولپنڈی میں شعبہ تعلیم میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جن میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے ساتھ شعبہ تعلیم ذمہ دار، لیڈی ڈاکٹرز، لیڈی پرنسپلز، لیڈی پیرامیڈیکس
اور طا لبات نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے میٹ اپ میں نئی تقرر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تربیتی
مدنی پھول بیان کئے اور دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دی نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ میٹ اپ میں اسلامی بہنوں کےلئےتحائف کا انتظام بھی کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام 11 فروری 2022ء بروز جمعہ پنجاب میں شعبہ تعلیم آن لائن کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ ذمہ دار
اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں)کی پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے 13 فروری2022 ء بروز اتوار صبح 10 سے 12 بجے
راولپنڈی ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں تمام شعبہ تعلیم کی صوبہ تا
علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نےعالمی
مشاورت نگران اسلامی بہن کےمیٹ اپ سے متعلق انتطامات کا جائزہ لیا اوردیگر
مدنی پھول بیان کئے گئے نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں)کےتحت
7 فروری 2022ء کو Thanks
giving ) یوم
تشکر ( آن
لائن سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن کا مقصد سابقہ سال دینی کام کروانے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی تھا۔ پروفیشنل اسلامی بہنوں کو ان
کی خدمات پر سرٹیفیکیٹ دیئے گئے ۔ اس کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت ، نگرا ن پاکستان اور عالمی
سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور مثلاً دینی کام ایک
سعادت ہے ، اپنی اصلاح ، never quit پر مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 11 فروری 2022ء کو کراچی کے علاقے گزری میں شعبہ تعلیم کے تحت
محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں مختلف ہاسٹل
اور اسکول و کالج سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنیں شامل
تھیں۔
اس
دوران رکنِ مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے
فیضان زکوٰۃ کورس کی ترغیب دلائی جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے آخر میں دعا کروائی ۔