شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت کے لئے 4 حصوں پر مشتمل ایک سیشن
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ تعلیم کی پاکستان سطح کی ذمہ دار نے ملتان ڈویژن کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن کیا جو 4 مختلف حصوں پر مشتمل تھا۔
(1)سیشن کے پہلےحصے میں نشتر میڈیکل یونیوسٹی کے شعبہ بہبود آبادی کے میٹنگ ہال میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں 5 ڈاکٹرز اور 5 سینئر ہیڈ نرسسز سمیت 13 نرسزز نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم“ پر کلام کیا اور دعا کروائی۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے ایک ڈاکٹر اسلامی بہن کے آفس کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے ما ہانہ درس اجتماع
شروع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ڈاکٹر
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
(2)سیشن کے دوسرے حصے میں
شعبہ ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران کے مسائل سن کر اُن کی رہنمائی
کی گئی اور شعبے کے کام میں ترقی کے لئے اہداف دیئے گئے۔
(3)اس سیشن کے تیسرے حصے میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیکنڈ ائیر اور فورتھ ائیر کی کم و بیش 28
ڈاکٹرز طالبات نے شرکت کی۔
سیشن کے اس حصے میں مدنی
قاعدہ مکمل کرنے والی 10 طالبات میں تحائف
تقسیم کئے گئے جبکہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔
سیشن کے آخری حصے میں PhD DPT/M.Phil اور پرائمری اسکول ہیڈ نے شرکت کی جس میں
ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں بتایا کہ دعوتِ
اسلامی کا شعبہ تعلیم تعلیمی اداروں میں کردار سازی اور سنتِ مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کیا کام کر
رہا ہے۔