شعبہ کنسٹرکشن اورپراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14
مئی 2024ء بروز منگل مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران سمیت متعلقہ شعبہ ذمہ
داران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ
دار خوشی محمد عطاری مدنی نے کنسٹرکشن اورپراپرٹی کے حوالے سے جملہ معاملات پر مشاورت
کی ۔
مشورے میں خوشی محمد عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے اثاثہ جات (پلاٹس،زمینیں اور دیگر پراپرٹیز) کی کنسٹرکش کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی اور جن مقامات پر تعمیراتی کام جاری
ہیں ان کی تکمیل کے حوالے سے تمام پراسس جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)
پراپرٹی
اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹ کے
اسلامی بھائیوں کی فیصل آباد میں میٹنگ
پراپرٹی
اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی جانب سے 26 فروری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران شعبہ ،صوبائی ذمہ داران
پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ ، صوبائی ذمہ داران کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پراپرٹی
اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز آئندہ کی پلاننگ کے بارے میں نکات بھی فراہم کئے۔(رپورٹ: عبد
الخالق عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )
14
فروری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذمہ داران شریک ہوئے۔
نگران
پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے متولی کی ذمہ داریاں، وقف کی اشیا کی حفاظت اور مسجد و مدر سے کو آباد کرنے کے
فضائل و برکات پر مدنی پھول دیئے جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
اس بیان میں فیصل آباد سے ذمہ داران نے براہ ِ راست جبکہ دیگر شہروں سے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ
آڈیو اور ویڈیولنک شرکت کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری
،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
13 دسمبر2023ء بہاولپور فیضان مدینہ میں نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مجلس کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں بہاولپور ڈویژن کے تعمیراتی پروجیکٹ کے سے
متعلق مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے اس کے حل کے حوالے سے جائزہ لیا اور حاضرین کو اہداف دیئےاور12 دینی کام بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں
حاضری کو مضبوط کرنے ، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور دسمبر2023ء مدنی قافلوں کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے ڈویژن
و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن
ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف
عطاری نے بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ہونے والے تعمیراتی پروجیکٹ کے
حوالے اہم نکات پر گفتگو کی اور اس میں مزید بہتری کانے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں
نگرانِ بہاولپور نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور
پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
6
فروری2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت نگرانِ مجلس
وسیم عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار شفیق عطاری
مدنی نے میرپورخاص کا دورہ کیا۔
اس
دوران ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کو ملنے والی مختلف مساجدا ور مدارس کی جگہوں کا وزٹ کیا۔ بعدازاں فیضانِ
مدینہ العطار ٹاؤن میرپور خاص سندھ میں ڈویژن
نگران حافظ زین عطاری ،ڈسٹرکٹ نگران
افتخار عطاری ، صوبائی ذمہ دار مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں سید ریحان عطاری اور
ڈویژن ذمہ دار الطاف عطاری مدنی سے مشاورت کی جس میں نگرانِ مجلس نے نامکمل پروجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کے سلسلے میں نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے ۔( کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
لوگوں
کے ایمان،عقائد اور نظریات کی حفاظت کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کےزیرِ اہتمام 6 فروری2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد
میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوری حاجی علی عطاری نے
سندھ کے مختلف شہروں سے آنے والے ڈویژن سطح کے ذمہ داران کی تربیت فرمائی جس میں دعوتِ اسلامی کو ملنے والی جگہوں کی
حفاظت اور ان کی انتظامی مجلس کو فعال کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
نگرانِ مجلس مولانا وسیم عطاری مدنی نے صوبائی ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی ،حیدرآباد سٹی کے نگران حاجی سہیل
عطاری اور صوبائی ذمہ دار مجلس تعمیرات حاجی اویس چشتی عطاری کے ساتھ حیدرآباد سٹی میں دعوت ِاسلامی کو ملنے
والی جگہوں پر مشاورت کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
8
دسمبر2022ء بروز جمعرات دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کراچی
سٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے
اسلامی بھائیوں نے براہِ راست اور وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شعبہ کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات میں شرعی اُصول کی پاسداری کرنے کا ذہن دیا نیز مزید نئے پلاٹس کی خریداری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ماہِ دسمبر 2022ء کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات
کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ حیدرآبادمیں صوبہ انٹیریئر سندھ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کےتحت فیضانِ مدینہ حیدرآباد آفندی
ٹاؤن میں صوبہ انٹئیر سندھ کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں صوبہ سندھ کے صوبائی ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی ، صوبائی قانونی مشاورت
کے ذمہ دار محمد عمران احمد عطاری
،لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے ذمہ دار مولانا واجد عطاری مدنی،نواب شاہ ڈویژن کے ذمہ
دار مولانا ذیشان عطاری مدنی، میرپور خاص ڈویژن ذمہ دار مولانا الطاف حسین عطاری مدنی،حیدرآباد اور بنبھور ڈویژن کے ذمہ
دار مولانا نعمان عطاری مدنی اور صوبائی آفس ذمہ دار فارض عطاری نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح کے ذمہ دار مولانا وسیم عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے لئے وقف کی گئی پراپرٹی ،دینی کاموں میں ترقی وغیرہ جیسے اہم امور پر
تربیت فرمائی اور اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملکوال شہر ضلع منڈی بہاؤ
الدین میں جامع مسجد فیضانِ اعلیٰ حضرت
کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
دنیا بھر میں زیادہ سے
زیادہ مساجد بنانے، انہیں آباد کرنے اور
لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کوشش کرتے رہتے ہیں
جس کے نتیجے میں سیکڑوں مسجدیں قائم کی جا چکی ہیں اور لاکھوں لوگ گناہوں بھری
زندگی سے توبہ کر کے اسلامی تعلیمات کے
مطابق اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
22 ستمبر 2022ء بمطابق 25
صفرالمظفر 1444ھ بروز جمعرات عرسِ اعلیٰ
حضرت کے موقع پر پاکستان کے شہر ملکوال
ضلع منڈی بہاؤ الدین میں دعوتِ اسلامی کے
تحت5 مرلے کی زمین پر ”جامع مسجد فیضانِ اعلیٰ حضرت“ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
گوجرانوالہ مولانا محمد شہباز عطاری مدنی
نے ”مسجد کی تعمیرات کی اہمیت و فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس
میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور اہلِ محلہ کے کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔(رپورٹ: پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مئی 2022ء بروز
پیر پنجاب کے مدینہ ٹاؤن فیصل آباد پاکستان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ترقیاتی مجلس (فیضان مدینہ فیصل آباد) کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ترقیاتی مجلس، فیصل آباد کے ٹاؤن نگران،
شہر نگران اورسرکاری ڈویژن نگران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ دی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران
کا میرپورخاص کی پراپرٹیزکا دورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار مولانا
شفیق بغدادی عطاری مدنی نے رکنِ ڈویژن میرپورخاص مولانا الطاف عطاری مدنی،
سوپروائزر الطاف مھر عطاری اور مقامی اسلامی بھائی سمیت سیّدر یحان عطاری کے ہمراہ میرپور خاص کی پراپرٹیزکا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے وہاں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ
کیا اور ایک ماہ کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے
علاوہ ذمہ داران نے ڈویژن مشاورت کے نگران حافظ زین عطاری کی والدہ کے انتقال پر
اُن سے تعزیت کی اور ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا۔
بعدازاں اسلامی بھائیوں نے میر پور خاص میں
دعوتِ اسلامی کے تحت تعمیر کی گئی دو مساجد (حسن ولایت مسجد اور فیضان امیرمعاویہ مسجد) میں عینِ مسجد اور
فنائے مسجد کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)