اثاثہ جات کے تحت بیرون ملک سے آئے ہوئے ذمّہ دار اسلامی بھائی کا اجلاس
دعوتِ اسلا می کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 19
ستمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں قائم اثاثہ جات کے ہیڈ
آفس میں بیرون ملک سے آئے ہوئے ذمّہ دار
اسلامی بھائی کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے اپنے شعبے اثاثہ جات کا تعاف پیش کیا اور اس کے
تحت بیرونِ ملک میں کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد محبوب عطاری مدنی ،کراچی ہیڈ آفس اثاثہ جات)
دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 31اگست
2019ء بروز ہفتہ فیصل آباد میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ریجن فیصل آباد کے ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار سمیت ریجن کے تمام اجیر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی ۔ نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے شعبے میں کارکردگی اورشعبے کے ترقی کے حوالے بات چیت کی اور شرکا کو نکات
دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ
کرام کا اجلاس ہوا ۔رکنِ مجلس اثاثہ جات
نے طلبۂ کرام کے درمیان اپنے شعبے کا
تعارف پیش کیا اور اپنے شعبے میں ہونے والے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت بیرونِ ملک کے ذمّہ
داران کا بذیعۂ زوم اجلاس ہوا ۔نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی سے بذیعۂ زوم ان کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ا ن کی تربیت کی اور
شعبے میں بہتری اور ترقی کے متعلق نکات بیان کئے نیز بیرونِ ملک کے اثاثہ جات کے آفس کو بااختیار
بنا نے کے متعلق گفتگو کی ۔
مجلس اثاثہ جات کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
مجلس اثاثہ جات کے تحت مدنی مشورہ
7جولائی 2019 کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس اثاثہ جات کے تحت شعبے کے ریجن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس نے شعبے کے نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے ریجن ذمہ داران میں کام کی تقسیم کاری میں اضافہ کیا اور ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو نکات پیش کیے۔