پچھلے دنوں شعبہ مدنی چینل عام کریں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
نگران وہاڑی غلام مصطفی عطاری، ڈویژن ذمہ
دار مدنی چینل اشرف عطاری، تحصیل نگران
صاحبان، ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار محمد حامد رضا شاہ عطاری اور ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دارن
سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
نگران ڈویژن ملتان محمد سادات عطاری نے12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی
بیان کی جبکہ حاضرین کی 12 دینی کام کے
تعلق سے تربیت فرمائی اور 12 دینی کام کتاب کا تعارف کروایا نیز12 دینی کام بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔(رپورٹ محمد حامد رضا شاہ عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
شعبہ
مدنی چینل عام کریں کےتحت حیدرآباد، بابا سرفراز ٹاؤن میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز فیضان غوث الاعظم میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی ذمہ
دار مولانا احمدرضاعطاری مدنی نے طلبہ میں بیان کیا جس میں ان
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کام
کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کاذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
٭بعدازاں صوبائی ذمہ دار مولانا احمدرضا مدنی عطاری نے کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کاا ظہار کیا۔(رپورٹ:رمضان
رضا عطاری)
نیکی
کی دعوت دینے کے سلسلے میں دعوت اسلامی کی طرف سے نگران مجلس مدنی چینل عام کریں کے انجم رضا عطاری نے مردان ڈویژن نگران اسلامی بھائی کے ہمراہ ایک پرائیویٹ سوسائٹی کے اونر سے ملاقات کی۔
دورانِ
گفتگو مختلف زبانوں میں جاری مدنی
چینل کے سلسلوں کے متعلق بتایا اور انہیں دعوت
اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کرواتے ہوئے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ
کرنے کی دعوت کی۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش
کئے۔(
رپورٹ: مجلس مدنی چینل عام کریں صوبہ
خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام مردان کے ایک پرائیویٹ اسکول میں
میٹ اپ کاانعقاد ہوا جس میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار انجم رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان انجم رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کی دینی واخلاقی تربیت کی اور ان کو دعوت کی ڈیجیٹل سروسز کا
تعارف پیش کیا نیز سوشل میڈیا پشتو کے
کلپس بھی دکھائے اور ان کو عام کرنے کا ذہن دیا۔
٭بعدازاں
نگران مجلس نے ا سکول پرنسپل سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل
سروسز اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔اس
موقع پر مردان ڈویژن نگران بھی موجود تھے۔( رپورٹ: مجلس مدنی چینل عام کریں صوبہ خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کی
جانب سے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہاسٹل میں مختلف یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس کے درمیان
مدنی حلقہ ہوا۔
مدنی
حلقے میں نگران مجلس انجم رضا عطاری نے
اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں فرض علوم پر مشتمل دعوت اسلامی کی
ڈیجیٹل سروسز کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کے استعمال کا ذہن دیا ۔(
رپورٹ: مجلس مدنی چینل عام کریں صوبہ
خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت فقیر آباد، پشاور میں کیبل ہیڈن محمد ذیشان سے شعبہ مدنی چینل عام
کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ انجم رضا عطاری نے محمد ذیشان
کے قریبی عزیز کے انتقال پر فاتحہ خوانی
پڑھی جبکہ مدنی چینل کے حوالے سے تعاون کرنے پر محمد ذیشان کا شکریہ ادا کیا اور
انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت پیش کی۔
جامعۃ المدینہ بوائز کوہاٹ میں طلبۂ کرام کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز کوہاٹ میں طلبۂ کرام
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ انجم رضا عطاری نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی
چینل عام کرنے کا ذہن دیا نیز جو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اُن کی مختلف امور
پر تربیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کی جانب سے 30 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں تقریباً 300 کے قریب عاشقان رسول نے شرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں نگران
مجلس انجم رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل
سروسز کا تعارف کروایا اور ان کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے ان سے دینی فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ :شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
6
جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کرے کے تحت لطیف آباد نمبر 5کی جامع مسجد بلال میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔
بعدازاں ذمہ داران نے ایک اسلامی بھائی کے گھر
جا کر اُنکی عیادت کی اور انہیں ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز ان کی صحت یابی کے لئے دعا
کروائی ۔ (رپورٹ: محمد
شان عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گزشتہ
روز نگران شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم
رضا عطاری کے ہمراہ دیگر ذمہ داران نے میر علی وزیرستان میں پیر عبد اللہ جان
فاروقی حنفی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور انکے ایصالِ ثواب کے
لئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس
موقع پر ذمہ داران کی پیر جواد اللہ صاحب سے ملاقات ہوئی انہیں دعوتِ اسلامی اور
اسکے شعبہ جات کے بارے میں بتایا جس پر پیر جواداللہ نے انہیں دعائیں دی اور خوشی
کااظہار کیا۔(رپورٹ : محمد عنایت
عطاری صوبائی ذمہ دار خیبرپختونخواہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
میر علی شمالی وزیرستان میں شعبہ مدنی چینل عام
کریں کے تحت مدنی حلقے کا اہتمام
23 دسمبر 2022ء کو میر علی شمالی وزیرستان ،
الطاف مسجد میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری نے سیکھنے سکھانے
کے سلسلے میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا ۔
اس
مدنی حلقے میں مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی اور نگران شعبہ نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا او رشرکا کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے
گھروں میں مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : محمد عنایت عطاری صوبائی ذمہ دار خیبرپختونخواہ /
کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام لکی مروت میں قائم جامعۃُ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے
کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ و
اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے جامعۃُ
المدینہ کے طلبۂ کرام میں سنتوں بھرابیان
کیا اور انہیں مدنی چینل دیکھنے، اس کی
دعوت عام کرنے کا ذہن دیا نیز سوشل میڈیا
گروپس کے ذریعےا سلامی مواد پر مشتمل دعوتِ اسلامی کا ڈیٹا عام کرنے کی ترغیب
دلائی۔ (رپوٹ: محمد عنایت عطاری مدنی چینل عام
کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)