دعوت  اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کرئے کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن ضلع وھاڑی تحصیل میں صوبائی ذمہ دار اشرف عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 63 دن کے تربیتی کورس میں شریک عاشقان رسول اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اشرف عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت نکات فراہم کئے اور انہیں شعبے کا دینی کام کرنے کے لئے ذمہ داریاں بھی دی جس پر انہوں نے احسن انداز میں ذمہ داری پوری کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے بعد طلبہ کرام کے ساتھ باہر جاکر قریبی دکانداروں سے ملاقاتیں کی اور ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی۔

٭دوسری جانب وھاڑی ، بھورے والا میں قائم موبائل مارکیٹ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی اشرف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری صوبائی ذمہ دار بلوچستان شعبہ مدنی چینل عام کریں،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 جون 2022ء بروز اتوار شعبہ مدنی چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ انجم سعید عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی اور انہیں بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر خاران میں ڈویژن ذمہ دار حسن مری عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں محمد اشرف عطاری نے رخشان کیبل آپریٹر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے خاران کے موبائل مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروایا جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز کوئٹہ دربار میرج ہال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم عطاری ،صوبائی ذمہ دار بلوچستان اشرف عطاری ، نگران بلوچستان حاجی انور عطاری ،کوئٹہ ڈویژن  نگران عرفان رشید عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں مدنی چینل کو عام کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے اسٹال بھی لگایا گیا نیز بلوچستان کے دیگر علاقوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل بنایا ۔(رپورٹ:اشرف عطاری ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں سبی ڈویژن تحصیل کالپور میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ تربیتی سیشن کا اہتمام ہوا  جس میں 12 ماہ مدنی قافلوں کے مسافر اور ریلوے اسٹیشن کالپور کے ماسٹرز نے شرکت کی ۔

اس سیشن میں نگران مجلس نے نیکی کی دعوت پیش کی اور حاضرین کو مدنی چینل دیکھنے اور اپنے گھر والوں کو بھی دکھانے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور معاشرے میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا جذبہ دیا۔ (رپورٹ:اشرف عطاری ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پنجاب پاکستان کےشہر سرگودھا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 مارچ 2022ء بروز اتوار مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ڈویژن مشاورت و نگران کابینہ سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ سرکاری ڈویژن نگران محمد عادل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیا نیز ہفتہ وار رسالے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ کی پنجاب تشریف آوری کی تیاریوں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد حامد عطاری مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری کا Interior سندھ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار احمد رضا عطاری کے ہمراہ حیدر آباد سندھ کے شہر لطیف آباد کی موبائل مارکیٹ کا شیڈول رہا۔

انجم رضا عطاری نے موبائل مارکیٹ میں اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔


شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری نے میرپور خاص سندھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی موبائل مارکیٹ میں دینی حلقے لگائے جس میں دکان کے مالکان اور اس میں کام کرنے والے ورکروں نے شرکت کی۔

انجم رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے انہیں پابندی سے نماز پڑھنے کی دعوت دی اور ہمیشہ جھوٹ سے بچنے اور سچ بولنے کا ذہن دیا۔دینی حلقے میں دعوت اسلامی ڈیجیٹل سروسز کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔

اسی طرح میرپور خاص میں ایک اور مقام پر قائم بلدیہ موبائل مارکیٹ میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی سروسز اور ایپلی کیشنز کا تعارف پیش کیا۔


13 فروری 2022ء کو مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن 13“ کا” 1st Quarter Final“ضلع خیرپور کے مقام میرواہ میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری نے Interior سندھ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار احمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ میر واہ کا وزٹ کیا اور مقامی کیبل آپریٹر سے ملاقات کی۔

انجم رضا عطاری نے کیبل آپریٹر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنےاور میراوہ میں ہونے والے ذہنی آزمائش سیزن 13 کے پہلے کوارٹر فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری نے Interior سندھ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار احمد رضا عطاری، مقامی ڈویژن ذمہ دار فہیم عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حیدر آباد سندھ میں جگنو کیبل سسٹم کے مالک فہیم قریشی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں انجم رضا عطاری نے ”جھوٹ“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہمیشہ سچ بولنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری نے Interior سندھ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار احمد رضا عطاری کے ساتھ حیدر آباد کی چاندنی موبائل مارکیٹ کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز اور ایپلی کیشنز کا تعارف پیش کیا۔


گزشتہ دنوں شعبہ مدنی چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارن نے عمر آرکیڈ موبائل پلازہ ریل وے روڈ قصورکاوزٹ کیاجس دوران انہوں نے موبائل فون مارکیٹ اونر ، موبائل مارکیٹ سیکرٹری اورگورنمنٹ کنٹریکٹرسمیت دیگراسلامی بھائیوں سےملاقات کی۔

رکنِ لاہور ریجن(مدنی چینل عام کریں)غلام مرتضیٰ عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ وہاں موجوداسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتےہوئے مدنی چینل کا تعارف اورمدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی۔

اس کےعلاوہ کڈز مدنی چینل ، کڈز لینڈ اورکڈز لینڈ یوٹیوب سبسکرائب بھی کروایا گیا،کنٹریکٹر نے اچھی اچھی نیتیں کرتےہوئے مدرسۃ المدینہ بوائزبنانے کاپختہ عزم کیا۔(ر پورٹ: محمد زاہد عطاری رکنِ لاہور شمالی زون شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی چینل عام کریں کےذمہ داران نے موبائل مارکیٹ ریل وے روڈ للیانی اڈہ قصورم میں ایک موبائل شاپ پر درس وبیان کااہتمام کیا۔

اس موقع پر غلام مرتضیٰ عطاری (رکن ِلاہور ریجن مدنی چینل عام کریں)نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں پانچ وقت نمازِ باجماعت اداکرنےکی ترغیب دلائی جس پرشرکانےباجماعت نمازپڑھنےکاپختہ عزم کیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ دارِ دعوتِ اسلامی نےاسلامی بھائیوں کوہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیااورآخرمیں  دعابھی کروائی۔(رپورٹ: محمد زاہد عطاری رکنِ لاہور شمالی زون شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)