اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد ابراہیم خلیل
اللہ میں ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا انعقاد
اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 30
جنوری 2026ء کو ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا انعقاد ہوا
جس میں نمازی حضرات نے شرکت کی۔
کورس کے دوران شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا
فہیم عطاری مدنی نے مختلف موضوعات کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭دنیا میں کس کی قبر پہلے بنی؟٭کس دن قبرستان
جانا افضل ہے؟٭ولی کی کرامت سے مُردوں کا زندہ ہونا٭قیامت میں سب سے پہلے کس ہستی
کی قبر کھلے گی؟٭قبرستان جانے کی سنتیں و آداب٭قبر پر حاضری کا طریقہ٭قبرستان میں
داخلے کی دعا ٭ عورتوں
کا قبرستان یا مزار شریف میں فاتحہ کے لئے جانے کا شرعی حکم اور بہت کچھ۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami