شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دعوتِ اسلامی کے تحت 21 نومبر 2022ء بروز پیر اوکاڑہ ڈویژن ساہیوال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کےپنجاب پاکستان سطح کے ذمہ دار عبد الرزاق عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی مذاکرے کے مستقل مقامات کی لسٹیں تیار کرنے اور لائیو مدنی مذاکروں کے مقامات بڑھانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی اور مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عمیر رضا عطاری ذمہ دار مدنی مذاکرہ ڈویژن ساہیوال، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری) 

علمِ دین کی مجالس کا انعقاد کرنا سرکارِ دوعالم ﷺ اور بزرگانِ دین کی تعلیمات میں سے ہے تاکہ ان مجالس کے ذریعے لوگوں کی تربیت و رہنمائی کی جا سکے نیز انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ بھی بتایا جا سکے۔

پیارے آقا ﷺ اور بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے جبکہ ملک و بیرونِ ملک سے بذریعہ مدنی چینل کثیر عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں۔

22 اکتوبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور حضور ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے ہوگا، بعدازاں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم القدسیہ مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے قراٰن و حدیث کی روشنی میں علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے مدنی مذاکرے کا آغاز پاکستانی کی وقت کے مطابق رات کم و بیش 09:00 PM پر کیا جائے گا۔تمام عاشقانِ رسول مدنی مذاکرے میں شرکت کر کے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 ستمبر2022ء کو گلبرگ ٹاؤن لاہور میں صوبائی ذمہ دار حاجی عبد الرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پنجاب نے گلبرگ ٹاؤن کے ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں فی یو سی  اجتماعی مدنی مذاکرہ مقام فکس کرنے اور اسکے انتظامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز دوران مدنی مذاکرہ بذریعہ انٹرنیٹ لائیو مدنی چینل پر شرکت کرنے پر کلام کیا نیز بہتر کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ : محمد غلام شبیر عطاری شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پاکستان کے شہر گوجرانوالہ  میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام میٹروپولیٹن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں نئی تنظیمی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالرحمن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت 14 ستمبر 2022ء بروز بدھ ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالرزاق عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ہر یوسی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کے لئے جگہ کا تعین کرنے پر تبادلۂ خیال کیا نیز بر وقت دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالرحمن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل  نارووال میں 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل کے ائمۂ کرام سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار عبدالرحمٰن عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہر ہفتے اجتماعی طور پر عاشقانِ رسول کو مدنی مذاکرہ دیکھنے/دکھانے کے متعلق اہم امور پر کلام کیا۔ بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ائمۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کی تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ  میں مقامی عاشقانِ رسول کے لئے اجتماعی طور پر مدنی مذاکر ے کا اہتمام کرنے کے لئے 13 اگست2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے ذمہ داران کا شیڈول رہا۔

اس دوران نگرانِ ڈسٹرک، نگران ِتحصیل، ڈویژن سطح کے مدنی مذاکرہ ذمہ دار اور صوبائی سطح کے مدنی مذاکرہ ذمہ دار نے نوشہرورکاں میں لائیوں مدنی مذاکرہ دکھانے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار مولانا عبدالرزاق عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: عبدالرحمن مدنی شعبہ مدنی مذاکرہ ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اگست 2022ء بروز جمعہ ساہیوال ڈویژن ضلع  اوکاڑہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل ذمہ دار ان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی مذاکرے کے مقامات بڑھانے کے علاوہ مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

مزید ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عمیر رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی مذاکرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے زیرِ اہتمام اجتماعی طور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم بیش 630 عاشقانِ رسول (جن میں اسکول کے اسٹوڈنٹس اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں) نے شرکت کی۔

یہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اجتماع 61چک کھڑیانوالہ پنجاب کے ایک نجی اسکول میں منعقد ہوا نیز مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ الحمد لله عزوجل مدنی مذاکرے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اسی طرح ہر ہفتے کو اپنے علاقوں میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ اجتماع منعقد کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدِ مدنی مذاکرہ کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے اپنے نام لکھوائے۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ مدنی مذاکرہ رکن صوبائی پنجاب مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 جولائی 2022 ء بروز ہفتہ ضلع جہلم کے شہر سنگھوئی میں بعد نماز عشاء سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے  رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکت کی ۔

رکن شوری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقان رسول کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز اسلامی بھائیوں کے درمیان ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا بھی اہتمام کیا اور بعد مدنی مذاکرہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: عابد عطاری ٫ شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جون 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت شعبے کے دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی واہداف کا جائزہ لیا اور ہفتہ وارمدنی مذاکرے کے مقامات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔مزید رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:سہیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں شعبہ مدنی مذاکرہ کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے ڈویژن ذمہ داران سمیت شعبے کے اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے فکس مقامات اور بڑے مدنی مذاکرہ اجتماعات کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کی رپورٹ اور رمضان عطیات سمیت اعتکاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مختلف اہداف طے کئے جن میں تقرر مکمل کرنا، بڑے بڑے مدنی مذاکرہ اجتماعات کرنا، شعبے کو خودکفالت کی جانب لانا، اجتماعی قربانی، قربانی کی کھالوں کی بکنگ اور کولیکشن کرنا شامل تھا۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ مدنی مذاکرہ رکن صوبائی پنجاب مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین )