18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پنجاب پاکستان
کی تحصیل نارووال میں 12 دینی کاموں کے
حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل کے ائمۂ کرام سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار عبدالرحمٰن عطاری مدنی
نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہر ہفتے اجتماعی
طور پر عاشقانِ رسول کو مدنی مذاکرہ دیکھنے/دکھانے کے متعلق اہم امور پر کلام کیا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ائمۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی
کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)