ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں 388 ج ب میں
”استقبالِ ماہِ رمضان اجتماع“ کا اہتمام
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 8
فروری 2026ء کو ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد ڈویژن کے گاؤں 388 ج ب میں ”استقبالِ
ماہِ رمضان اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس اجتماعِ پاک
میں ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی حنیف عطاری نے اشاروں کی زبان میں
اصلاحی بیان کیا جس کے بعد ڈویژن ذمہ دار
نے اسپیشل پرسنز کو پورے ماہِ رمضان کا
اعتکا ف کرنے کی دعوت دی۔
ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کی ذہن سازی کرتے
ہوئے انہیں رمضان عطیات دعوتِ اسلامی کو
دینے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل
پرسنز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami