امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان ”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے قریب گرین بیلٹ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ شجرکاری میں حصہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پودا لگاکر شجرکاری کا آغاز کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مرکزی  مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی میں موجود فریئرہال کا دورہ کیا اور وہاں مقامی پولیس افسران کے ہمراہ شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے شجرکاری کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے وہاں موجود شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت کے ایم سی گرین زون نزد جیل چورنگی کراچی میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوری ٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ایم پی اے عامر صدیقی و ممبر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان زاہد منصوری کے ہمراہ پودا لگایا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے وہاں موجود شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جاری دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد زکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ضلع شرقی کراچی،کانٹینٹ:رمضا ن رضا عطاری)


فلاحی کاموں کے ذریعے امتِ مسلمہ کی خیرخواہیِ کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے اپنے شعبے FGRF کے تحت اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14/B کراچی (نزد بنگلہ بازار روڈ)میں ”مدنی کلینک“ کا افتتاح کردیا ہے جہاں شرعی تقاضوں کے عین مطابق مرد و خواتین کے لئے الگ الگ اسٹاف سمیت کم فیس میں علاج معالجے کی بہترین سہولت فراہم کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ڈاکٹر حضرات، ذمہ داران اور علاقے کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے بتایا کہ ان شاء اللہ عَزَّ وَجَلَّ اگلا ”مدنی کلینک“ کراچی کے علاقے کورنگی میں کھولا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

خیر خواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے  ایف جی آر ایف کی کاوشوں سے 27 دسمبر 2023ء کو پنڈی بھٹیاں میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کےلئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے بلڈ عطیہ کئے، تقریباً 50 بلڈ بیگز عطیہ ہوئے۔ یادرہے! اس ایک ماہ کے دورانیے میں ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت یہ چوتھا بلڈ کیمپ تھا۔

ڈسٹرکٹ نگران حافظ آباد مولانا محمد وسیم عطاری ، ایس ایچ او سٹی پنڈی بھٹیاں علی حسنین گجر، منیجر خوشحالی بینک پنڈی بھٹیاں رانا صفدر اقبال اور سوشل ورکر پنڈی بھٹیاں رائے عاصم علی کھرل نے خصوصی شرکت کی اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات و FGRF ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ڈسٹرکٹ بار کونسل حافظ آباد میں شعبہ FGRF (دعوتِ اسلامی) کے ذمہ داران اور ملک وقاص رضا اعوان(صدر ڈسٹرکٹ بار) کے تعاون سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، وکلا حضرات اور دیگر عاشقانِ رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا جبکہ سینئر سول جج صاحبان، تحصیل بار صدر پنڈی بھٹیاں فدا بھٹی اور ریٹائر ڈ کرنل علی احمد اعوان نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا۔

بعدازاں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام حضرات کو شعبہ FGRF کے تحت لگنے والے بلڈ کیمپ سمیت دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت، اسلامی کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے جہاں دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں فلاحی کاموں کے ذریعے امتِ مسلمہ کی خیرخواہی بھی کررہی ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت حافظ آباد میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں بالخصوص رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس موقع رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ بار کونسل حافظ آباد کے صدر ملک وقاص رضا اعوان، چیف ایگزیکٹو جم خانہ مارکی حافظ آباد ملک حسنین رضا اعوان، DHQ کنسلٹنٹ میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد فاروق اور منیجر زرعی ترقیاتی بینک محمد عثمان کو بلڈ کیمپ کا وزٹ کروایا۔بعدازاں تمام شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فلاحی کاموں کےلئےدعوتِ اسلامی کا شعبہ بنام ’’ FGRF ‘‘ ( فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) قائم ہے۔ اسی شعبے کے تحت واربرٹن کے نواحی گاؤں بڈھا میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹر پلانٹ لگایا گیا ۔

واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح 15 اکتوبر 2023 ءبروز اتوار رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے کیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو صدقہ کے فضائل و برکات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پانی افضل اور رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پسندیدہ صدقہ ہے ۔

واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح پر اہلیانِ علاقہ نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور ذمہ داران کو دعاؤں سے نوازا ۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں میں فلاحی کام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت 20 ستمبر 2023ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں کے لئے آئی کیمپ (Eye Camp) لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق DHQ سے چیک اپ کے لئے آئے ہوئے کنسلٹنٹ آئی سرجن ڈاکٹر تنویر عباسی نے پچھلے دنوں پھیلی وباء میں مبتلا بچوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا نیز بچوں کو ادویات (Medicine) دیں اور انہیں اس حوالے سے چند احتیاطی تدابیر بتائیں۔

اس دوران خصوصی طور پر ڈاکٹر محمد فاروق (MBBS, FCPS) سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان بھی موجود تھے۔

واضح رہے اس موقع پرمدرسۃ المدینہ بوائز کے کم و بیش 108 بچوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات (Medicine) دی گئیں۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم اور ایف جی آر ایف کےتحت جنت السندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے ڈین فیکلٹی ڈاکٹر منظور ابڑو کے ساتھ پلانٹیشن کا آغاز کیا۔

ڈین فیکلٹی منظور ابڑو کے ساتھ یونیورسٹی کے 15سے زائد پروفیسرز اور 250سے زیادہ اسٹوڈینٹس نے شعبہ ایف جی آرایف کے تعاون سے پودے لگائے۔

ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس و پروفیسرز کے ہمرہ ای فیکلٹی کراپ پروٹیکشن، فیکلٹی ایگریکلچر انجینئرنگ ، فیکلٹی سوشل سائنس اور فیکلٹی DVMمیں پودے لگائے ۔اس موقع پر یونیورسٹی سے وابستہ عملہ بھی شریک رہا۔(رپورٹ:ریجن ذمہ دارجنید عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز اتوار بتاریخ 27 اگست 2023ء  کو گلشن اقبال ٹاؤن 2 میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبہ FGRF کے تحت شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف دینی سماجی و سیاسی شخصیات نے پودے لگائے۔

اس موقع پر دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتی محمد سجاد عطاری مدنی سمیت دیگر شخصیات جن میں ٹاؤن چیئرمین راشد خاصخیلی ، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان زاہد منصور رکن ، صدر سنی علما کونسل کراچی علامہ اشرف گرمانی صاحب (مہتمم اعلیٰ جامعہ ابوبکر بلاک 13)، نگران ڈسٹرکٹ ایسٹ مشاورت سید قذافی عطاری مدنی ، نگران گلشن اقبال ٹاؤن 2سید دانش عطاری، یوسی نگران کینٹ ایریا 2 احمد رضا عطاری، ڈی جی پارک کے ڈی اے کراچی عارف ، اے ایس ای تھانہ گلستان جوہر محرم علی، منصور غازیانی چیئرمین محلہ کمیٹی پارک اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ دعوت اسلامی کے ذمہ دارمحمد زکی عطاری موجود تھے۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


دعوت ِاسلامی نہیں بھولی، دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کے تحت سیلاب کی تباہی کے ایک سال بعد بھی متاثرین میں امدادی کام جاری۔

کالام خیبرپختونخوا میں شعبہ ایف جی آر ایف کےتحت مکانات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہیں۔پچھلے دنوں ایف جی آر ایف فوڈاینڈ ڈیزاسٹرریلیف کے نگران شفاقت عطاری نے تعمیراتی مکانات کے اندرونی کاموں کاجائزہ لیا اور مدنی خبروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہزاروں مکانات کی تعمیرات ہوچکی ہے۔ مزید تعمیرات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جو عنقریب مکمل ہوجائے گا نیز مکینوں کو ان کے مکانات کی چابیاں بھی دے دی جائیں گی۔

اس موقع پر فوڈاینڈ ڈیزاسٹرریلیف نگران نے بالخصوص یوکے کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے ایف جی آر ایف نے سیلاب سے متاثرین افراد کے مکانات کی تعمیرات کروائی ۔

علاوہ ازیں شفاقت عطاری نے ایف جی آر ایف کے تحت جنہیں مکانات دے دیئے گئے ہیں ان سے گفتگو بھی کی جس پر مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت ِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)