17 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
اسلام آباد: دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام
آباد (پاکستان) کے محلہ لَس نزد مزاربری امام رحمۃ اللہ علیہ کے
قریب پینے کے صاف پانی کے لئے جدید واٹرسپلائی ٹینک اور پائپ لائن کا افتتاح کیا گیا
ہے جس کا مقصد علاقے میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانا اور عوام کو صحت مند و صاف
پانی کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ شرکا نے اس اقدام کو علاقے کی عوام کے لئے خوش
آئند اور دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کا ایک اہم حصہ قرار دیا۔