فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ گرلز (نزد جامع مسجد زینب) میں 23 دسمبر 2023ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن کے ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے علمِ دین سیکھنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے کون سا علمِ دین سیکھنا فرض ہے؟اور اس کی اہمیت و ضرورت کو بیان کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

6ستمبر2023ء  بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ مصریال روڈ، راولپنڈی کیمپس دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر کیمپس کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف کی اخلاقی تربیت کے لئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے بچوں و بچیوں پر شفقت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

بیان کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دیگر مدنی پھولوں سے نوازا ۔


دنیا بھر کی خواتین میں دینی کاموں کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت

جمشید روڈ میں قائم دارالمدینہ میں رزلٹ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس تقریب کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود بچوں، بچیوں اور اسٹاف کی اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں کو  دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ دارالمدینہ سیٹلائٹ کیمپس کا وزٹ کیا۔

اس دورانِ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے کیمپس کی ٹیچرز، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسٹوڈنٹس اور اسٹاف کی اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت کراچی  ہیڈ آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفارنے دارالمدینہ ہیڈ آفس ، کراچی ریجن کی پرنسپلز سمیت کو آرڈینیٹرز اور اوور سیز مجالس کی اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی ۔

مدنی مشورے میں صاحبزادیِ عطارنے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں کراچی اسٹاف کی اسلامی بہنوں کو اچھی کارکردگی پر سرٹیفکٹ دیئے جبکہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں شمولیت کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


پچھلے دنوں  دارالمدینہ کورنگی کراچی گرلز ہائی اسکول میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام ہوا۔اس تربیتی سیشن میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے طالبات سے ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت کی اور اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ دارالمدینہ سے جڑے رہنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں کا حصہ بنانے کی ترغیب دلائی۔

انہوں نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز اور شعبہ تعلیم کے دینی کاموں میں شمولیت کا ذہن بھی دیا۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے سیکنڈری کلاسز کی طالبات کو سوشل میڈیا کےغیرضروری استعمال سے بچنےاور اپنی توانائی کو مثبت کاموں میں استعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید عبادت کا ذوق بڑھانے کے لیے رمضان المبارک میں خصوصی طور پر نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر طالبات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی بچیوں اور بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں اورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیچرز اور پرنسپلز کے اہداف پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹیچرز کو ”چندہ جمع کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں “ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سےفالو اپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم مارچ 2023ء بروز بدھ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ راولپنڈی شہر میں قائم گلریز دارالمدینہ کیمپس کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ایورنس سیشن (Awareness session) میں شرکت کی جس میں انہوں نے اسٹوڈنٹس کی سرپرستوں کودارالمدینہ کا تعارف کروایا اور اُن کی اچھی اچھی نیتوں پر تحائف تقسیم کئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالمدینہ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ”ایک استاذ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں   راولپنڈی میں قائم ادارتی شعبے دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں تربیتی سیشن منعقد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق تربیتی سیشن میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بتائی اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ مزید گھر درس دینے، مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے اور شارٹ کورسز کروانے کے اہداف دیئے ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  13اگست 2022ء بروز ہفتہ نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی میں قائم سٹیلائیٹ ٹاؤن کیمپس دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’آزادی ایک نعمت ہے ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان ویک اینڈ اسکولنگ سسٹم سے متعلق دارالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے، نئے مقامات پر برانچز کا مزید آغاز کرنے اورسسٹم کو بہتر کرنے کے متعلق نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


23 فروری  2022ء بروز بدھ دار المدینہ اسلام آباد ریجن کی پرنسپلز کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ تربیت کا سلسلہ ہوا اس تربیتی نشست کا مضمون ایک تعلیمی ادارے میں ’’پرنسپل کا خاص کردار‘‘ تھا ۔

شعبہ دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے اسٹاف اور ٹیچرز میں Soft Skills کی Development سے متعلق نکات بتائے۔ اس کے علاوہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی تربیت کرنے پر مدنی پھول دیئے اور اسٹاف کو علم دین حاصل کرنے کابھی ذہن دیا جس کے حصول کے لئے باقاعدگی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔