دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں راولپنڈی کے کیمپس واہ کینٹ میں بذریعہ زوم تربیتی سیشن ہوا جس میں 38 ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن نیز اپنی ذمہ داریوں کومزید خوش اسلوبی سے انجام دینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد اور فیصل آباد میں قائم دارالمدینہ کی ٹیچرزکا بذریعہ زوم تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 437 ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دارالمدینہ کے نظام میں مزید بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسٹوڈنٹس کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنےکاذہن دیا نیز دارالمدینہ میں اپنی ذمہ داریوں کومزید خوش اسلوبی سے انجام دینے کےحوالے سے نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ دارالمدینہ کےتحت گزشتہ دنوں کراچی دارالمدینہ عائشہ منزل میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران  اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو باطنی امراض سے بچ کر اللہ پاک کا خوف دل میں رکھ زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلام کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور وہاں موجود عملہ میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف میں رسائل تقسیم کئے۔


شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اپریل 2021ء کی پہلی پیر شریف کو شعبہ دارالمدینہ کی اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!209اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور98اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ24اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کےشعبہ دارالمدینہ کےتحت گزشتہ راولپنڈی دارالمدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں صاحبزادی عطار سلمہ الغفار نے دار المدینہ کے مدنی عملے کو شعبہ میں ترقی کےحوالےسے مدنی پھول عطاکئے۔

دارالمدینہ کے بچوں کی تربیت کے حوالے سے نکات فراہم کرتےہوئے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی عملے کو ترغیب دلائی اورساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی مدنی عطیات کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی لاڑکانہ زون میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے علم دین کے فضائل پر بیان کیا اور دار المدینہ کی ٹیچرز کودعوت اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کلفٹن و صدر کابينہ کے دارالمدینہ میں عشرہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا سلسلہ ہواجس میں مکتبۃ المدینہ کی ریجن و زون سطح کی اسلامی بہن نے دارالمدینہ میں ناظمہ اور ٹیچرز کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےبارے میں معلومات فراہم کیں اور امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا سے حصہ پانے اورراس میگزین کو پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کی ترغیب دلائی جس پر 38 اسلامی بہنوں نے بکنگ کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ شہر کے دارالمدینہ للبنات میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ للبنات کا وزٹ کیا اوروہاں موجود مدنی عملہ کوشعبہ کےاہم نکات بتائےجبکہ شہر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن کو شعبہ تعلیم میں وقت دینے اور مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام ماہِ فروری 2021ء کی پہلی پیر شریف کو شعبہ دارالمدینہ میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!642 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور526 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ310اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے ”دار المدینہ“ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایک پرنسپل اسلامی بہن  نے دارالمدینہ کا وزٹ کیا۔ دارالمدینہ کی پرنسپل اسلامی بہن نے انہیں دارالمدینہ کی منیجمنٹ سسٹم سے آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے اس اقدام کو سراہا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے دار المدینہ کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں دار المدینہ  کورنگی کیمپس میں کلاس نائنتھ(9th) اور میٹرک کی موجودہ طالبات کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن نے خوف خدا اور آسان نیکیوں کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ طالبات کو نیکیاں کرنے کا ذہن دیا جس کے نتیجے میں 46 طالبات نے رُوز صدقہ کرنے، 17 طالبات نے درس نظامی کرنے، 46 طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، 20 طالبات نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، 46 طالبات نے شارٹ کورسسز کرنے ،54 طالبات نے رسالہ کا مطالعہ اور 42 طالبات نے گھر درس دینے کی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے دار المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد زون کےدارالمدینہ جی ایس ایس(G.S.S) کیمپس میں کلاس پری نائنتھ(Pre-Ninth) ۔نائنتھ(9th) اور میٹرک کی موجودہ اور پاس آؤٹ طالبات کی تربیت کے لئے حیدرآباد ریجن نگران کی دارالمدینہ گرلز سیکنڈری اسکول میں آمد ہوئی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان میں طالبات کو درسِ نظامی ، شریعت کورس اور آن لائن شارٹ کورسز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کروائی۔

پاس آؤٹ طالبات میں سے 3 طالبات نے درس نظامی کرنے کی نیت کی جبکہ 24 طالبات پہلے ہی جامعۃ المدینہ للبنات میں زیر تعلیم ہیں۔اسی طرح موجودہ نائنتھ اور میٹرک کی طالبات میں سے 13 طالبات نے درس نظامی اور 2 طالبات اسلامی بہنوں نے شریعت کورس کرنے کی نیتیں کیں۔