شعبہ تقسیمِ رسائل دعوتِ اسلامی کے تحت 20
اکتوبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمہ داران کی میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں پاکستان، صوبہ اور ڈویژن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کی ابتدا میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور ٹیلی تھون 2024ء کے بارے میں کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کو اہداف دیئے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کرتے ہوئے رسید بکس، بروشرز اور دیگر امور پر مدنی پھولوں سے نوازا نیز
نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف
بھی دیئے۔بعدازاں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت
سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے تحت اندرون بوہر گیٹ مارکیٹ ملتان میں مختلف شاپس
اور گلشن مارکیٹ کی موبائل مارکیٹ میں سیکھنے
سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں نگران
شعبہ سید محمد حسنین عطاری نے تاجر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں اور تقسیمِ رسائل کرنے اور
کروانے کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ کا تعارف بھی کروایا ۔ اس موقع پر شعبہ تقسیم رسائل کے ڈویژن
،سٹی اور ٹاؤن ذمہ دار سمیت دیگر سطح کے اسلامی
بھائی بھی وہاں موجود تھے ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
16
جون2022 ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے تحت ملتان
میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سٹی ذمہ
دار شعبہ تقسیم رسائل جنید عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتاتے
ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔اختتام پر روحانی علاج
کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے حاضرین نے
اپنے اور دیگر متعلقین کے لئے تعویذات
عطاریہ لئے اور چند نے کاٹ والے عمل کے لئے اپنے نام پیش کئے۔
شعبہ تقسیمِ رسائل فیصل آباد امین پور بازار مکتبہ
المدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد
شعبہ
تقسیم رسائل کے زیر اہتمام 15مارچ 2022ء بروز
منگل مکتبہ المدینہ امین پور بازار فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران نے
شرکت کی ۔
نگران شعبہ پاکستان سید محمدحسنین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس میں فیضان رمضان کتاب ، رمضان پیکجز،
شب براءت اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کابستہ لگانے، رمضان عطیات، شعبہ کوخود کفیل
کرنے، تقرری مکمل کرنے اعراس بزرگان دین
پر تقسیم رسائل کرنے ، شادی وخوشی کے
اجتماعات اور ایصال ثواب کے مواقع پر تقسیم
رسائل کے بستوں ودیگر شعبے کے دینی کاموں
میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 12 دینی
کام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد جنید عطاری مجلس تقسیم
رسائل پاکستان سوشل میڈیا ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا )
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 مارچ 2022ء بروز پیر فیصلِ
آبادمیں واقع امین پور بازار میں مدنی
مشورے کا اہتمام کیا گیا جس شعبہ تقسیمِ رسائل کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کے ذمہ دار سیّد
محمد حسنین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن
میں سے چند یہ ہیں: رمضان عطیات، رمضان اعتکاف،شب براءت اجتماعات میں تقسیمِ
رسائل کے بستے لگانا اور شعبے کو خود کفالت کرنا وغیرہ۔
بعدازاں ذمہ دارنے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد جنید عطاری شعبہ تقسیم
رسائل پاکستان سوشل میڈیا زمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیمِ رسائل
کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ریجن و زون ذمہ داران سمیت اراکینِ
کابینہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران ِشعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ
مولانامہروز علی عطاری مدنی نے ذمہ داران
سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں چند اہم نکات پر کلام کیا۔
بعدازاں نگران ِشعبہ نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ماہنامہ فیضان مدینہ کی زیادہ
سے زیادہ بکنگ کروانے اور اس کو عام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری آفس اسسٹنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت پچھلے
دنوں لاہور میں عرس ِ حضرت سیدنا داتا علی
ہجویری رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگران شعبہ
تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی
کے12دینی کاموں سمیت شعبہ تقسیم رسائل
کےدینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے حضرت سیدنا داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کےمزار پر حاضری بھی دی اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں میں مکتبۃ المدینہ کا رسالہ فیضانِ داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ تقسیم کئے۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری قادری آفس اسسٹنٹ تقسیم رسائل،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کےریجن ذمہ دار عمر شکیل عطاری نے رکن زون اور رکن کابینہ نے 4 جولائی 2021ء کو لاہور کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔
ریجن
ذمہ دار نے انہیں علمِ دین عام کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم
کرنے اور رسائل ریکس اپنی دکانوں پر رکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمدعطاری،
مجلس تقسیم رسائل)
دعوت اسلامی کے شعبے
تقسیم رسائل کے تحت 4 جولائی 2021ء کو اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
اراکین زون و کابینہ نے شرکت کی۔
نگران شعبہ تقسیم
رسائل سید محمد حسنین عطاری نے تنظیمی و شرعی کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا اور
شرکا کو جے ڈیز، کارکردگی فارمز، ذاتی مطالعہ کرنے اور 12دینی کاموں میں عملی طور
پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ سید حسنین عطاری نے رسائل ریکس اور حسینی پیکجز،
پیشگی اور عملی شیڈول کے متعلق شرکا کی تربیت کی۔
شعبہ تقسیم
رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021ء بروز بدھ ریجن لاہور، جنوبی
لاہور زون، کابینہ داتا صاحب، ڈویژن سبزہ
زار میں نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد
حسنین عطاری نے لاہور ریجن ذمہ دار اور
جنوبی لاہور زون ذمہ دار کے ہمراہ مارکیٹ
میں عطیات و فطرہ وصولی کا جدول بنایا۔ زکوٰۃ بھی وصول کی ۔فطرہ اور دیگر عطیات
دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا ۔
نگران مجلس
تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے زکوٰۃ
فطرہ دیگر عطیات دعوت اسلامی کو دینے پر اور رمضان کے روزوں کی فضیلت پر گفتگو کی۔
(رپورٹ:احمدرضا
عطاری معاون نگران مجلس تقسیم رسائل)
شعبہ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں 26 اپریل 2021ء بروز پیرگوجرانوالہ زون و کابینہ
میں نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین
عطاری ، لاہور ریجن ذمہ داراور زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزٹ کیا۔
نگران مجلس
تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے رمضان
کے روزوں کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے زکوٰۃ ، فطرہ و دیگر عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: احمدرضا
عطاری معاون نگران مجلس تقسیم رسائل)