28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 مارچ 2022ء بروز پیر فیصلِ
آبادمیں واقع امین پور بازار میں مدنی
مشورے کا اہتمام کیا گیا جس شعبہ تقسیمِ رسائل کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کے ذمہ دار سیّد
محمد حسنین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن
میں سے چند یہ ہیں: رمضان عطیات، رمضان اعتکاف،شب براءت اجتماعات میں تقسیمِ
رسائل کے بستے لگانا اور شعبے کو خود کفالت کرنا وغیرہ۔
بعدازاں ذمہ دارنے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد جنید عطاری شعبہ تقسیم
رسائل پاکستان سوشل میڈیا زمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)