سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ سمیت سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مختلف موضوعات پر تربیت کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

1اپریل 2023ء کو  دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکیورٹی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں فیضانِ مدینہ میں ایک ماہ کے جاری اعتکاف کے انتطامی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر سیکیورٹی اہل کاروں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں فیضان مدینہ  فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ سیکیورٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان مشاورت آفس نگران، ناظم الامور فیضان مدینہ فیصل آباداور سیکیورٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے رمضان اعتکاف کی سیکیورٹی کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس میں ان کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ نماز و روزے کی پابندی کرنے کے بارے میں بھی ذہن دیا جس پر شرکا نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں  کے سلسلے میں 13 جنوری 2023ء بروز جمعہ جامع مسجد صدیقِ اکبر جمبر کلاں تحصیل پتوکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے عرسِ حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر مساجد میں محافلِ نعت منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز20 جنوری 2023ء کو باب ُالمدینہ کراچی میں ڈسٹرکٹ قصور کے عاشقانِ رسول کی امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضری کے لئے جانے والی ٹرین میں 1 ماہ ،12 دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو رجب المرجب 1444سن ہجری کے مدنی مذاکرے دیکھنے اور انہیں سحری اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی نیز رمضانُ المبارک میں تحصیل پتوکی میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف پر بھی مشاورت کا سلسلہ ہوا۔

مزید آنے والے دنوں میں یوسی نگران کو نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے مدنی مشورے میں پھر پور تیاری کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 دسمبر2022ء  بروز پیر مدرسۃُ المدینہ پتوکی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب تحصیل کے نگران اورذمہ داران نے شرکت کی۔

تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری نے ذمہ داران سے سابقہ 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں خوب خوب دینی کام کرنےکا ذہن دیا نیز مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے اہداف بھی مہیا کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


20جولائی 2022ء پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) اور شعبے کی 2026ء کی پلاننگ، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس شعبے کے تحت ہزاروں اسلامی بھائی رضاکارانہ طور پر کام کرتے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ، جلوسِ میلاد، اس کے علاوہ اراکین شوریٰ کے بیانات کے اجتماعات اور دیگر اہم ایونٹ کے انتظامات کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے میٹنگ کے دوران فرمایا ان شاء اللہ عزوجل سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے تحت ہزاروں اسلامی بھائی محرم الحرام میں مدنی قافلوں کے مسافر بنیں گے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کو اپنے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور 10 محرم الحرام کی نسبت سے 10،10 عطیات بکس دکانوں پر رکھوانے کے اہداف دیئے۔

مزید نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 جون 2022ء بروز پیر فیضان مدینہ کوٹ رادھا کشن میں مدنی مشورہ ہواجس میں تحصیل  کوٹ رادھا کشن، تحصیل پتوکی، پھول نگر، چونیاں ،چھانگا مانگا اور تحصیل قصور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اخلاقیات کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے انہیں خوب خوب دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز بھرپور انداز میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سیکورٹی دیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان مدینہ ملتان سیکورٹی کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگوکی اور رمضان اعتکاف کے اہداف دیئے نیز رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے کئے جانے والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو افطار اجتماعات کرنے اور فطرہ مہم کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں سیکورٹی دیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان مدینہ ڈویژن بہاولپور کےاسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگوکرتے ہوئے رمضان اعتکاف کےاہداف دیئے نیز رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے کئے جانے والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داران کے ہمراہ ایک سیکورٹی گارڈ اسلامی بھائی کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمدعادل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران سے رمضانُ المبارک میں آخری عشرے کے اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنےاور افطار اجتماعات کا انعقاد کرنے کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے سیکھنےسکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

نگران ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز مدنی عطیات کے حوالے سے بھی کلام کیا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،سرکاری ڈویژن لاہور اور ڈویژن ایونٹ مینجمنٹ ٹیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری نے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ نکات اسلامی بھائیوں کو بتائے اور ٹیکنیکلی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا )