دعوتِ  اسلامی کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت مال روڈ میں قائم مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا نگران ڈیپارٹمنٹ سیکورٹی محمد عادل عطاری نے دورہ کیا جہاں موجود ناظمین نے نگران مجلس سے ملاقات کی ۔

نگران مجلس نے سول لائن تھانہ اے ایس آئی سے ملاقات کی اور حفاظتی اقدامات ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرواتے ہوئے پارکنگ مسائل حل کروائے نیز مال بلڈنگ میں سیکورٹی گارڈز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اخلاقی حوالے سے تربیت کی ۔

دوسری جانب لاہور ریجن مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن سکیورٹی گارڈ سی سی ٹی وی آپریٹرز کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے حفاظتی اقدامات اور ڈیوٹی کو احسن انداز میں کرنے کے حوالے سے حاضرین کو مدنی پھول دئیے ۔


دعوت اسلامی  جہاں اصلاح امت کے جذبے کے پیش نظر مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمات میں مصروف عمل ہے وہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے تحت مختلف مسائل اور بیمار ی میں گھرے ہوئے مسلمان سے تعزیت و عیادت کا سلسلہ رہتا ہے۔

اسی جذبے کے تحت نگران مجلس سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ پچھلے دنوں لاہور سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج لاہور شمالی زون سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار محمد شاہد بٹ عطاری کے بھائی کی عیادت کی جن کا بائی پاس اپریشن ہوا تھا۔ اس موقع پر نگران مجلس نے دعائے صحت کی ۔


سیکورٹی  ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام06 دسمبر 2020ء بروز اتوار پاکستان کے شہر عمرکوٹ گولیمار گراونڈ کے اطراف میں واقع فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن ریجن،رکن زون،اراکین کابینہ سمیت خادمین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ناصر عطاری رکن ریجن سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کو شعبہ کی ترقی کے لئے 12دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مختلف امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ: عدنان عطاری رکن زون سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ) 


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت بذریعہ کال گلگت میں مدنی مشورہ ہوا جس میں والنٹیئر اور گارڈزنے شرکت کی۔ رکن کابینہ شیخوپورہ مجلس سکیورٹی احمد رضا عطاری نے جدول بنانے اور عمل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی اور مختلف امورپر مدنی پھول ارشاد فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

ڈیوٹی، 12مدنی کام، رسالہ مطالعہ، مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع، افرادی قوت، مسائل اور ان کا حل


گزشتہ دنوں مجلس سکیورٹی کے زیر اہتمام  مکتبۃ المدینہ داتا دربار مارکیٹ کی بلڈنگ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں سکیورٹی مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد کے انتظامات پر کلام کیا۔ نگران مجلس نے ٹیلی تھون کی بھر پور تیاری کرنے اور 12 مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہم نکات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے مدنی  مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مجلس سکیورٹی کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس سکیورٹی کے زون ذمہ دار اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

نگران مجلس محمد عادل عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور میلاد اجتماع، جلوس میلاد کی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیئے۔ نگران مجلس نے شرکا کو 12مدنی کاموں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور ذمہ داران میں تحائف تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدنی حلقہ ہوا جس میں سکیورٹی عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے اہم نکات کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اخلاقی، تنظیمی اور ٹیکنیکی فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی۔


15 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات مجلس سیکورٹی کے تحت فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و ریجن ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے میلادِ مصطفیٰ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان فرمایا ۔

اجتماعِ پاک میں نگران زون، نگران کابینہ اور دیگر عاشقانِ رسول سمیت پولیس انسپکٹر ارسلان احمد نے شرکت کی۔ (رپورٹ: رکن زون مجلس سیکورٹی مجیب الرحمان عطاری)


دعوت اسلامی  کی مجلس سکیورٹی کے تحت 27 ستمبر 2020ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سکیورٹی عملہ کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سکیورٹی عملہ ،مدرستہ المدینہ بالغان کے رکن کابینہ اور نگران کابینہ نے سمیت سکیورٹی ذمہ دار رئیس عطاری نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نےشرکا کو ہفتہ وار اجتماع ،ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی، ماہانہ شعبہ کارکردگی سمیت 12مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی سکیورٹی مجلس کے تحت  گزشتہ روز لاہور شمالی زون شاہدہ کابینہ سکیورٹی مجلس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا۔نگران مجلس سکیورٹی ابو حامد محمد عادل عطاری نے ذمہ داران کی مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا۔(رپورٹ: محمد شاہد بٹ عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سیکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں رکن کابینہ سیکیورٹی مجلس شیخوپورہ محمد احمد رضا عطاری نے فیضان مدینہ شیخوپورہ میں زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کیا اور سیکورٹی معاملات کاجائزہ لیا نیز فیضانِ مدینہ میں موجود سیکیورٹی گارڈ اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے 12 مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:راشد عطاری)


دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے،ساری دنیا میں شجر کاری پر زور دیا جا رہا، اسی ضمن میں دعوت اسلامی نے سر سبز و شاداب پاکستان مہم کا آغاز کیا ۔

پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے امیر اہلسنت کے فرمان پر شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پتوکی شہر سکیورٹی مجلس کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملکر پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کی اس مہم میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری)

دوسری جانب نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے مختلف آفس میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری امت کی خدمت میں مصروف عمل شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا ۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری)