17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی جہاں اصلاح امت کے جذبے کے پیش نظر مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی
خدمات میں مصروف عمل ہے وہیں سرکار دو
عالم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے تحت مختلف مسائل اور بیمار ی
میں گھرے ہوئے مسلمان سے تعزیت و عیادت کا سلسلہ رہتا ہے۔
اسی جذبے کے تحت نگران
مجلس سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ پچھلے دنوں
لاہور سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج لاہور شمالی زون سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ذمہ
دار محمد شاہد بٹ عطاری کے بھائی کی عیادت کی جن کا بائی پاس اپریشن ہوا تھا۔ اس موقع پر نگران مجلس نے دعائے صحت کی ۔