21 رجب المرجب, 1446 ہجری
مجلس امامت کورس کا تعارف
5 years ago
امامت ایک ایسا مقدس شعبہ ہے کہ ہر شخص دل سے اس کی قدر
کرتا ہے۔اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہفرماتے ہیں: امامت اسلام کی بہترین خدمت اور رزقِ حلال کے حصول کا عظیم ذریعہ
ہے۔ ”مجلس امامت کورس“کی ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ اندرون و
بیرونِ ملک کی مساجد کے لیے اہل و ذمہ دار امام و مؤذن مہیا کرے۔یہ مجلس اس بات کو
یقینی بناتی ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داریاں سرانجام دینے والے ائمہ کرام
امامت و نماز سے متعلق بنیادی فرض علوم سے
مکمل آگاہی رکھتے ہوں، وہ متقی ہونے کے ساتھ باعمل بھی ہوں، دِین و مسلک کا درد
رکھنے والے ہوں، مدنی مرکز کے طریقِ کار کے
مطابق 12 مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے والے ہوں ۔ ائمہ کرام اچھا بیان کرنے
کی صلاحیت، عقائد میں پختگی، امامت و خطابت کی اہلیت، تجوید و قراءت سے تلاوتِ
قرآن کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہونے کے
ساتھ ساتھ حُسنِ معاشرت سے زندگی گزارنے والے ہوں۔ اسی لئے امامت کورس میں بنیادی
عقائد، نماز و امامت سے متعلق ضروری فقہی مسائل، تجویدو قرأت اور اخلاقیات سکھانے
کے ساتھ تنظیمی تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امامت کورس کی برکت سے کئی افراد اپنی نمازیں درست کر نے
کے ساتھ امام بن کر رخصت ہوتے اور معاشرے میں عزت کا مقام پاتے ہیں۔ لہٰذا جسےبھی
موقع ملے اسے ضرور امامت کورس کے ذریعے علمِ دین حاصل کرنا چاہیے۔