جامعۃ المدینہ گرلز میر پور  کشمیر کے اسٹاف کا مدنی مشورہ

Tue, 9 Jul , 2024
17 days ago

لوگوں کو اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جون   2024ء کو جامعۃ المدینہ گرلز میر پور کشمیر کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں طالبات کی بھی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تمام طالبات کو ہر ماہ اصلاح اعمال کا رسالہ جمع کروانے ، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے طالبات کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔بعدازاں جامعۃ المدینہ کے اسٹاف کی جانب سے ہونے والی نیتوں پر اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون 2024ء کو فیضان صحابیات میں جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات کے لئے  رہائشی کورس رکھنے کے حوالے سے شعبہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز ذمہ دار ، شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کورسز ذمہ دار اور ملک سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپنی گفتگو کے دوران جامعہ المدینہ گرلز کی طالبات کا فیضان صحابیات میں رہائشی کورس کروانے کے متعلق در پیش مسائل پر مشاورت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں کورس کرسکیں ۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پاکستان کے دارالحکومت فیصل آباد، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جون 2024ء کو جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمات کے درمیان ہونے والے لرننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت آن لائن شریک ہوئیں۔

لرننگ سیشن کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا جس میں انہوں نے اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور اپنی نگران کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


علمِ دین کی شمع سے لوگوں کے دلوں کو روشن کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 31 مئی 2024ء کو عالمی سطح کی شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ گرلز میں طالبات کی تربیت اور اُن کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بھی کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی

دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اپریل  2024ء کو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز شمع مدینہ کا وزٹ کیااور وہاں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات اور اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کو ”8 دینی کام کورس“، ”فیضانِ نماز کورس“ اور ”اصلاحِ اعمال کورس“ کرنے کا ذہن دیا ۔

بعدِ بیان طالبات اور معلمات سمیت ناظمہ اسلامی بہن نے گھر درس میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے / پڑھانے، شارٹ کورسز اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شریک ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔طالبات و مدنی عملے کی طرف سے اچھی اچھی نیتوں پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اپریل 2024ء کو  کراچی کے علاقے گلشن معمار میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طالبات ومعلمات سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حلقے کے دوران دعوتِ اسلامی کے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے طالبات کی ذہن سازی کرتے ہوئے اُن کی تربیت و رہنمائی کی جس پر طالبات نے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے، رسالہ مطالعہ و نیک اعمال رسائل کی کارکردگی جمع کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ گرلز کی اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے اسٹاف کو بھی دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

20 اپریل 2024ء کو پاکستان کے شہر بدین میں قائم  دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز حلیمہ سعدیہ میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں معلمات و طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کی ابتدا اللہ عزوجل کے پاک کلام سے ہوئی اور نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے حوالے سے معلمات و طالبات کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں لے کر دینی کام بڑھانے کی ترغیب دی جس پر معلمات و طالبات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


میر پور خاص میں موجود دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز غوث جیلانی  میں 18 اپریل 2024ء کو طالبات اور معلمات کے درمیان ایک میٹ اپ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر طالبات نے تنظیمی ذمہ داریاں لے کر دینی کام کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدِ بیان معلمات و ناظمہ اسلامی بہن کےلئے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”ترقی کے مدنی پھول“کے موضوع پر گفتگو کی اور معلمات کو بھی دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کس طرح کی جا سکتی ہے؟۔

آخر میں معلمات و ناظمہ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورس کے تحت مختلف کورسز کروانے کی نیتیں پیش کی جبکہ جامعۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اپریل 2024ء کو نوابشاہ میں واقع جامعۃ المدینہ گرلز بہار شریعت  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں طالبات اور معلمات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جبکہ جامعۃ المدینہ گرلز کی معلمات اور ناظمہ اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں وقت دینےکے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشعبہ شارٹ کورسز کے تحت مختلف کورسز کے لئے وقت دینے اور تنظیمی ذمہ داریاں قبول کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اپریل 2024ء کو خیر پورمیں قائم جامعۃ المدینہ گرلز  میں ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں معلمات و طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تلاوت و نعت کے بعد ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اپنے اسلاف کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدِ سیشن دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق جامعۃ المدینہ گرلز کی معلمات اور ناظمہ اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں وقت دینے ، دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملنے والےڈونیشن کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذہن سازی کرنے پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت مختلف کورسز کے لئے وقت دینے، سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے اور تنظیمی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 

کراچی کے علاقے دھورا جی کالونی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلزمیں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی6 مارچ 2024ء کو آمد ہوئی۔

اس دوران تخصص فی الدعوۃ کی طالبات کے درمیان ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”علم و علماء کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کا ذہن دیا۔

بعدِ سیشن صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے تخصص فی الدعوۃ کے ششماہی امتحان میں پوزیشن لینے والی طالبات کو تحائف دیئے اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔آخر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 18 جنوری 2024ء کو معلمات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف جامعات المدینہ گرلز سے معلمات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سراپا ترغیب بن جایئے“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔بعدِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔