19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضانِ صحابیات میں طالبات کے لئے رہائشی کورس
رکھنے کے حوالے سے مدنی مشورہ
Mon, 8 Jul , 2024
166 days ago
دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون 2024ء کو فیضان صحابیات
میں جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات کے لئے رہائشی کورس رکھنے کے حوالے سے شعبہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی شعبہ جامعۃ
المدینہ گرلز ذمہ دار ، شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کورسز ذمہ دار اور ملک سطح کی فیضان
صحابیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اپنی گفتگو کے دوران جامعہ المدینہ گرلز کی طالبات کا فیضان صحابیات
میں رہائشی کورس کروانے کے متعلق در پیش مسائل پر مشاورت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں
کورس کرسکیں ۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔