اَلْحَمْدُ لِلّٰہنمازِ
باجماعت کی اَہَمیَّت بتانے ،سُنَّتوں کی
تَربِیَت اورنیکی کی دعوت پھیلانے کیلئے دعوتِ اسلامی 107 سے زائد شُعْبہ جات میں
مدنی کام کررہی ہے،اِنہی میں سے ایک شعبہ’’مجلسِ
تاجران“بھی ہے،تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی
حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر
ہے، مگر بدقسمتی سے علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت
کے اسلامی سنہری اُصُولوں پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مجلس
بنام’’مجلسِ تاجران‘ کا قِیام عمل
میں آیا، جس کا کام شُعبہ تِجارت سے مُنْسلک لوگوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی
تعلیمات سے رُوشناس کرانا، ان میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک
دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کے پیغام کو عام کرنا اور انہیں
دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے، مدَنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں
میں مَدَنی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پر درسِ فَیضانِ
سُنَّت وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے، جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔چوک درس
کے علاوہ وقتاً فوقتاً مُختلف اَوْقات میں”تِجارت کورس“ کروانے کا بھی
اِہْتمام کیا جاتا ہے،مدنی چینل پر باقاعدہ بیانات بنام سلسلہ’’اَحْکامِ تِجارت‘‘
کی ترکیب ہے۔♛بڑی بڑی
مارکیٹوں،شاپنگ مالز وغیرہ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا اِہتمام کیا جاتاہے۔♛اہلِ محبت
مِل /فیکٹری مالکان(Factory Owner) کومدنی
قافلوں میں سفرکا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تحت کام کرنے والے ملازمین کوبھی
ہرماہ مدنی قافلے میں سفرکی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔♛فیکٹری/کارخانے
میں مسجد/جائے نمازکااِہتمام کیا جاتاہے تاکہ یہ عاشقانِ رسول بھی نمازوں
کی پابندی کرسکیں♛فیکٹری
/کارخانےکی مسجد/جائے نمازمیں ماہِ رمضان میں نمازِ تراویح کابھی اِہتمام
کیا جاتاہے۔♛تاجران
کو"ماہنامہ فیضانِ مدینہ"کامطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سالانہ بکنگ کی ترغیب دِلائی جاتی ہے♛تاجران کو شرعی رہنمائی کے لیے دارُالافتاء اہلسنّت سے
مربوط رہنے کا
ذہن دیاجاتاہے۔تاجران کو مارکیٹوں،شاپنگ مالزوغیرہ میں ہی جُزوقتی
فیضانِ نمازِ کورس کرنے کی بھی ترغیب
دِلائی جاتی ہے کہ اپنے کام کاج اوروقت کی سہولت کے مطابق”فیضانِ نمازکورس“
کرکے اپنی نمازدُرست کرنے کی سعادت حاصل کریں۔الغرض تِجارت کو صحیح معنیٰ
میں اِسْلامی خُطُوط پُر اُسْتُوار(مُسْتَحْکَم ومَضْبُوط)کرنے کیلئے ،دعوتِ اسلامی کی یہ
مجلس کوشش میں مگن ہے۔