ملتان میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کی
میٹنگ، آئندہ کے اہداف کی پلاننگ پر کلام
ملتان، پنجاب میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کے تحت 14 اور 15 اپریل 2026ء کو 2 دن پر مشتمل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں
صوبائی ذمہ داران اور پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ قاری محمد جاوید عطاری
نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف و منصوبوں پر مشاورت کی
بالخصوص شعبہ قافلہ، شعبہ عشر، شعبہ تحفظ اثاثہ جات اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
داران نے پریزنٹیشن کے ذریعے صوبہ پنجاب کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پشا ور میں قائم تعلیمی ادارے مدرسۃالمدینہ شارٹ
ٹائم میں 19 اپریل 2026ء کو ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ، علمائے
کرام اور ساداتِ کرام سمیت شعبے کے ذمہ
داران کی شرکت ہوئی۔
اس تقریب میں تلاوت قرآن و نعت، رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد نگرانِ ڈویژن
مشاورت کے حاجی اشفاق عطاری نے ختم قرآن اور
دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بیان کیا۔
اس کے علاوہ تقریب کے دوران کتاب ”اسلام کی
بنیادی باتیں (حصہ دوم)“ سے
سوالات کئے گئے اور آخر میں اسٹوڈنٹس کو تحائف کے ساتھ ساتھ کنزالمدارس بورڈ کی جانب سے دی جانے والی اسناد پیش
کی گئیں۔ اس موقع پر شعبے کے ڈویژن ذمہ
دار غلام مرسلین عطاری اور صوبائی ذمہ دار عبد الباسط عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عبدالباسط عطاری صوبائی ذمہ دار ، شعبہ مدرسۃالمدینہ
شارٹ ٹائم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں قاری صاحبان، ناظمین اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ صوبائی مشاورت مولانا عارف جنید عطاری
مدنی نے ابتداءً دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کوبڑھانے بالخصوص امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب کے مطابق ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کی کارکردگی
بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ صوبائی مشاورت نے حاضرین کو
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، رمضان
اعتکاف کی بھرپور انداز میں تیاری کرنے
نیز ماہِ نیک اعمال میں جنتی اعمال کارڈ خرید کر اس کو تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن
مشاورت مولانا شعیب عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار عبدالباسط عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار عبدالباسط عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
5 فروری 2026ء کو ڈسٹرکٹ جامشورو کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کوٹری میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت ”تقریبِ
اسناد“ منعقد ہوئی جس میں بچوں سمیت اُن کے سرپرستوں، سیاسی و سماجی شخصیات
اور مختلف سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق تقریب کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی
نے ہمارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی شان میں نعت شریف پڑھی جس کے بعد ڈویژن ذمہ دار محمد سعید عطاری نے ”عظمتِ
قراٰن“ کے موضوع پر بیان کیا۔
تقریب کے آخری لمحات میں حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک
مکمل کرنے والے بچوں کو کنزالمدارس بورڈ کی جانب سے اسناد دینے کے ساتھ ساتھ اُن
کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے
شعبے مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈویژن مردان میں 3 فروری
2026ء کو ”اجتماعِ شبِ براءت و تقسیمِ
اسناد اجتماع“ کا انعقاد ہوا جس میں اہلِ علاقہ اور سرپرست حضرات بالخصوص
علمائے کرام کی شرکت ہوئی۔
صوبائی ذمہ دار عبد الباسط عطاری نے اس اجتماعِ
پاک میں تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے وہاں موجود بچوں
اور اُن کے سرپرستوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا
ذہن دیا۔
آخر میں مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے بچوں کو کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کی جانب سے موصول ہونے والی اسناد اور مکتبۃالمدینہ کی
کتاب ”550 سنتیں اور آداب“ تحفے میں پیش کی گئیں۔اس کے علاوہ سرپرست حضرات
کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃالمدینہ کے مختلف رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
3 فروری 2026ء کو شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ
ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع سوات کی
تحصیل کبل میں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ
علاقہ بالخصوص ساداتِ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مالاکنڈ
ڈویژن کے ذمہ دار سیّد حبیب الحق عطاری نے ”فضائلِ قراٰن“ کے موضوع پر بیان
کیا اور وہاں موجود بچوں سمیت اُن کے سرپرستوں کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع کے اختتام پر مدرسۃالمدینہ شارٹ
ٹائم سے قراٰنِ کریم ناظرہ مکمل کرنے والے
بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کنزالمدارس بورڈ کی جانب سے اسناد پیش کی
گئیں ۔(رپورٹ: عبدالباسط عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صوبائی ذمہ داران سے گفتگو کرتے
ہوئے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مشورے کے دوران شعبے کی کارکردگی بیان کرتے
ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بتایا:سال 2025ء میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
کے تحت 5 ہزار 703 بچوں نے ناظرہ قراٰن اور 281 بچوں نے حفظِ قراٰن مکمل کیا جبکہ 6 ماہ کی مدت میں ناظرہ قراٰنِ پاک
مکمل کرنے والے بچوں کی تعداد 88 تھی۔اسی
طرح شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کی کم و بیش 1 ہزار 200 برانچز قائم ہیں۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام صوبائی ذمہ داران
کو ہدف دیا کہ 2026ء میں ہر UC میں مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کی کم از کم ایک
برانچ قائم کی جائے گی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں مدرسین، ناظمین اور
ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے
تعلیمی و انتظامی معاملات کے سلسلے میں 28 نومبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
آفندی ٹاؤن، حیدرآباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدرسین، ناظمین اور ڈویژن ذمہ
داران شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں ابتداءً نگرانِ شعبہ قاری جاوید
عطاری نے درود شریف پڑھنے کی فضیلت بیان کی اور اخلاقیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ایک استاد کو کیسا
ہونا چاہیئے؟“۔
صوبہ
خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے
تحت 3 ستمبر 2025ء کو ”اجتماعِ میلاد و اجتماعِ تقسیمِ اسناد “ کا انعقاد
کیا گیا جس میں سیّد صاحبان، علمائے کرام، سرپرست حضرات اور دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
اس
موقع پر شعبے کے ڈویژن ذمہ دار عبد الباسط عطاری نے ”شانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور
ختمِ قراٰن“ کے
حوالے سے بیان کیاجس میں انہوں نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کے بارے میں شرکا کو
بتایا۔بعدازاں قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے بچوں کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں اور
اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ
شارٹ ٹائم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حیدرآباد، سندھ کی جامع مسجد فیضان ِصدیق اکبر میں
”یوم ام عطار اجتماع“ کا انعقاد
حیدرآباد، سندھ 12 اگست 2025ء :
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے
تحت حیدرآباد، سندھ کی جامع فیضانِ صدیق اکبر میں 12 اگست 2025ء کو ”یومِ ام
عطار اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس کا
مقصد بچوں میں والدین کی خدمت اور ادب و احترام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس سلسلے میں ناظمِ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد سلمان عطاری
نے بچوں کو والدین کی خدمت کرنے اور اُن کا ادب و احترام کرنے نیز والدین کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنے
کے حوالے سے بیان کیا۔اس اجتماعِ پاک میں مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے بچوں سمیت قاری
صاحبان اور دیگر اسٹاف نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ (رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مدنی مرکز فیضان
مدینہ دیپالپور میں 18 فروری 2024ء کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کی جانب سے ناظمین و مدرسین کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔
نگران
مجلس بابا محمد عرفان عطاری نے” اخلاص سے عمل کریں“ کےموضوع پر بیان کیا۔ دورانِ بیان نگران
مجلس نے دعوت اسلامی صدقہ مہم کے حوالے سے
کوشش کرنے کا ذہن دیاجس پر مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات کااظہار کیا۔( رپورٹ:
نذرعباس عطاری ڈویژن ذمہ دار،،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ذمہ داران کا مدنی مشورہ
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 جنوری
2024ء بروز بدھ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں شعبے
کے صوبائی اورآفس ذمہ داراسلامی
بھائیوں سمیت صوبہ پنجاب کے سرکاری ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
مجلس مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے تعلیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے بارہ دینی کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ تقرری ، کارکردگی شیڈول اور خود کفالت کے نظام پر بھی مدنی پھول دیئے نیز مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے نظام کو اپ گریڈ
کرنے کے تعلق سے کلام کیا، اسلامی بھائیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل پیش کئے۔
مزید دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ
جات مثلاً ائمہ مساجد، فیضان مدینہ اور تنظیمی نگران اسلامی بھائیوں کے ساتھ
مشاورت کرکے نئے مدارس اوپن کرنے کا پلان ڈسکس کیا۔(رپورٹ: محمد
احسان الحق عطاری ،سینئر آفس اسسٹنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami