دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں الخضرا مسجد 5G نیو کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم نیو کراچی کابینہ کے ناظمین سمیت دیگرذمہ داران نےشرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد محسن عطاری نے احساس
ذمہ داری ، ٹیلی تھون، اسنادامتحان ، تجدیدِ اجارہ اور ماہانہ خود کفالت سمیت
دیگردینی کاموں کےحوالےسےاہم نکات پر
گفتگوکی۔
بعدازاں ماہانہ خود کفالت ،گھریلوصدقہ بکس اورناظمین کےجدول کے حوالے سےبھی مشارت
کاسلسلہ رہا۔(رپورٹ: ناظم ِاعلیٰ شارٹ ٹائم نیو
کراچی محمد محسن عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے
تحت 4نومبر2021ءبروزجمعرات الخضراء مسجد 5G نیو کراچی میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کراچی ریجن ذمہ دار شہروز عطاری
اور نیو کراچی شارٹ ٹائم کے ناظمین و مدرسین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ عرفان عطاری نے’’سستی و کاہلی کے
اسباب‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتےہوئےدینی ،اخلاقی اور تعلیمی اعتبارسے
تربیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کےتحت 3نومبر2021ءبروزبدھ تلہ گنگ میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیاجس
میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نےشرکت کی۔
اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ جہلم چکوال زون شعیب
اشرف نقشبندی عطاری نے شرکاکی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کی اور ٹیلی تھون کی تیاری
کے حوالے سے اہداف دیتےہوئے رسیدیں بھی تقسیم کیں۔
ذمہ داران نے ٹیلی تھون میں بھرپور انداز سے حصہ لینے اور
دیگر تعلیمی و دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کےتحت 2نومبر2021ءبروزمنگل واہ کینٹ میں مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کےناظمین اور قاری صاحبان نےشرکت کی۔
اس دوران ناظم ِاعلیٰ واہ کینٹ زون محمد افضل
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کرتےہوئےدعوتِ اسلامی
کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکےلئےاہم نکات پرمشاورت کی
اوراہداف بھی دیئے۔
مزید ٹیلی تھون وصول کرنےکےلئےرسیدیں تقسیم کی
گئیں، ساتھ ہی تعلیمی حوالے سےکلام
کیاگیا۔
اس موقع پر وہاں موجودذمہ داران سمیت قاری
صاحبان نےبھرپوراندازسےٹیلی تھون جمع کرنےاور دیگردینی کاموں میں عملی طور پرحصہ
لینےکاپختہ عزم کیا۔(رپورٹ: شعیب
اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی
کےزیرِاہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں ناظمینِ اعلیٰ ،
ناظمین اور پنڈی اسلام آباد زون کے قاری صاحبان نےشرکت
کی۔
درانِ مدنی مشورہ ریجن ذمہ دار اسلام آباد محمد
وقار عطاری نے اسلامی بھائیوں کی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کرتےہوئےدعوتِ
اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکےحوالےسےاہم نکات
پرمشاورت کی اور ٹیلی تھون وصول کرنے کے لئے رسیدیں بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر وہاں
موجودذمہ داران سمیت قاری صاحبان نےبھرپوراندازسےٹیلی تھون جمع کرنےکاعزم کیا۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
بوائز کے زیرِ اہتمام 12اکتوبر2021ءبروزمنگل 5G نیو
کراچی میں قائم الخضراء مسجد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم بوائز کراچی ریجن کےذمہ
دار شہروز عطاری اور نیو کراچی مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر نگران شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
عرفان عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی اخلاقی،تنظیمی،تعلیمی اور
انتظامی حوالے سے رہنمائی کی،اس کے علاوہ ٹیلی تھون ، خود کفالت پر توجہ دلاتے
ہوئے دیگراہم امور پر گفتگو کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے تعلیم،
خود کفالت، گھریلو بکس اورمدنی بستے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم نیو کراچی محمد محسن عطاری
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 10ستمبر2021ءبروز جمعہ ٹنڈو آدم میں تقسیم اسناد اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں وہاں کے شارٹ
ٹائم مدرسۃ المدینہ کےعملہ،طلبہ اور
سرپرست سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں حاجی حسان
عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے قراٰن پاک کی افادیت و اہمیت بتاتے ہوئے بچوں اور اسلامی
بھائیوں کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپوٹ: شارٹ ٹائم ناظم اعلیٰ ارسلان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت بلدیہ ٹاؤن ویسٹ کراچی میں 9ستمبر2021ءبروزجمعرات تقریب اسناد کا سلسلہ ہوا
جس میں پچھلے سال قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد پیش کی گئیں اور تحائف بھی دیئے گئے۔اس موقع پر نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ بوائز شارٹ ٹائم پاکستان قاری عرفان عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔ (رپوٹ: محمد
شہروز مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ریجن نگران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت 5ستمبر2021ءبروزاتوار گارڈن ویسٹ کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ جیلانی مسجد
میں یوم ِدعوتِ اسلامی اور تقریب اسناد شعبہ شارٹ ٹائم مدارس المدینہ کراچی
کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ۔
اس اجتماعِ
پاک میں نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ
ٹائم پاکستان قاری عرفان عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا،الحمدللہ عزوجل رواں سال 47 بچوں نےقراٰن پاک حفظ وناظرہ مکمل کرلیا۔(رپوٹ: محمد
شہروز مدرسۃ المدینہ جزوقتی کراچی ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
واہ کینٹ میں قاری صاحبان اور ناظمین کے درمیان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 27 اگست 2021ء کو واہ کینٹ
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے
ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری، ناظمین اعلیٰ، ناظمین اور واہ کینٹ، راولپنڈی اور اسلام آباد زون کےقاری صاحبان نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری محمد عرفان عطاری نے ”خوفِ خدا“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تعلیمی
و اخلاقی تربیت کرتےہوئے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر
بنانے کا ذہن دیا۔ قاری عرفان عطاری نے ذمہ داران کو مزید نئےمدارس کھولنے کی بھی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ:
شعیب اشرف نقشبندی، ناظم اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 25 اگست 2021ء کو مظفر آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مظفرآباد زون مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تمام قاری صاحبان
اور ناظمین نے شرکت کی۔
نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
قاری محمد عرفان عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت
کی اور انہیں نیو مدارس کھولنے کے حوالے
سے بھرپور ترغیب دلائی۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن موجود تھے۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم
اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content: Mohammad Hussain Attari)
پچھلے
دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت واہ کینٹ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
اسلام آباد ریجن کے تمام ناظمین اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔
شعبہ
مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری شجر کاری مہم کے حوالے
سے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور اہداف طے کئے۔
محمدوقار
عطاری نے شرکا کو شجر کاری مہم میں خود بھی شرکت کرنے اور تمام قاری صاحبان سمیت بچوں کو بھی اس میں شرکت
کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم پنڈیگھیب کھوڑ کابینہ)
Dawateislami