دنیا بھر میں قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدارس المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دارمحمد سادات عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو 12دینی کاموں میں اضافہ کرنے، اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے متعلق رہنمائی کی نیز طلبۂ و اساتذہ کو 12دینی کاموں کی مختلف تنظیمی ذمہ داریاں دینے کے ساتھ ہی بڑے طلبہ و اساتذہ کے مساجد میں مدارس المدینہ بالغان لگانے پر گفتگو ہوئی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


  بروز ہفتہ 10 جون 2023ء کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ہیڈ آفس عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدنی بستہ ذمہ دار سخاوت عطاری ، مجلس مدنی بستہ ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار فہیم عطاری نے شرکت کی۔

ذمہ دار شہروز عطاری نے مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کو خودکفیل کرنے کے سلسلے میں شرکا کو مدنی بستوں میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا نیز ڈسٹرکٹ وائز 12 بستے لگانے کا ہدف دیا۔

مزید آئندہ کچھ دنوں میں تمام کراچی کے بستہ لگانے والے اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مشورے کا شیڈول بھی طے کیا گیا جس میں ممتاز کارکردگی کے متحمل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ ! آئندہ ہفتے سے مدرسۃُ المدینہ شارٹ ٹائم میں ڈسٹرکٹ وائز مدنی بستہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔(رپورٹ: فہیم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضانِ  عطار مسجد پی آئی بی کالونی ایسٹ کراچی میں 7 جون 2023ء کو ڈسٹرکٹ ایسٹ ناظمین کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران مجلس پاکستان قاری عرفان عطاری نے مدرسہ جائزہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

بعدازاں بچوں کی اخلاقی ترنیت اور تعلیمی معیار کو بہتر سے ممتاز بنانے کے حوالے سے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز کنزالمدارس بورڈ سے مدارس المدینہ کو الحاق کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جس پر ناظمین نے مدارس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: فہیم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ایسٹ ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز دعوتِ اسلامی فیضان مدینہ عباسیہ ٹاؤن بہاولپور میں بہاولپور ڈویژن کے تمام قاری صاحبان و ناظمین کا ٹریننگ  سیشن ہوا جس میں نگران مجلس قاری لیاقت عطاری و نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


20 مارچ 2023ء کو فیضان عطار مسجد پی ۔آئی ۔بی ۔کالونی ایسٹ کراچی سٹی میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت   ڈسٹرکٹ ایسٹ اسٹاف ناظمین و مدرسین کے درمیان مدنی مشورہ ہوا ۔

نگران مجلس پاکستان مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری عرفان عطاری نے حاضرین کو رمضان عطیات اور دعوت اسلامی کے ایک دن کے خرچہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔

اس مدنی مشورے میں مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم کراچی ذمہ دار شہروز عطاری نے بھی مدنی عطیات بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ (رپورٹ : فہیم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ایسٹ ڈسٹرکٹ/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


09 مارچ 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت جامع مسجد بخاری سیکٹر D-11 نیو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی ۔

نگران مجلس پاکستان شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے شرکا کے درمیان ”مخلص انسان کون؟“ پر گفتگو کی نیز 12 دینی کام ، رمضان عطیات اور دیگر اہم امور پر مشورہ کیا۔

اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم شہروز عطاری اور خود کفالت مجلس کے نگران سید شفیق الرحمٰن عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد محسن عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


21 فروری 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت  فیضان عطار مسجد پی آئی بی کالونی ایسٹ کراچی سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین و ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کراچی سٹی کےذمہ دار قاری شہروز عطاری نے شرکا کو مدارس کے نظام و تعلیم کو مزید بہتر بنانے اور بچوں کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے ذہن دیا جبکہ مدارس کو خود کفیل کرنے کےحوالے سے مدرستہ المدینہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ذمہ دار قاری سخاوت عطاری نے ڈونیشن سیل بڑھانے اور مدارس کو ڈونیشن سیل کے ذریعے خود کفیل کرنے کے حوالے سےمدنی پھول ارشاد دیئے ۔ (رپورٹ: فہیم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ایسٹ ڈسٹرکٹ/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 8 فروری 2023ء بروز بدھ نیو کراچی کے علاقے 5G کی جامع مسجد الخضراء میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے سٹی ذمہ دار شہروز عطاری اور سینٹرل ڈسٹرکٹ کے ناظمین نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے ”کامیاب انسان کون؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے رمضان عطیات سمیت خود کفالت کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کو مزید احسن انداز میں اپنے کام کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت جامع مسجد الخضراء 5G نیو کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار شہروز عطاری اور ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی ٹاؤن کے ناظمین و مدرسین نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ محمد عرفان عطاری نے ”ناکامی کے اسباب“ اور ”کامیاب انسان کون؟“ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے مدارس کے نظم و ضبط اور تعلیمی معاملات کے متعلق چنداہم نکات پر کلام کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھرپور انداز سے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد محسن عطاری ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ شارٹ ٹائم کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2022ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جامع مسجد نور علی شاہ بخاری اورنگی ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ ڈسٹرکٹ اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگرانِ مجلس عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف ایونٹس میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار شہروز عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ : ڈسٹرکٹ ذمہ دار وصی اللہ عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں نیو کراچی ٹاؤن کے 5G میں قائم جامع مسجد الخضراء میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کا مدنی مشورہ منعقد ہو اجس میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار شہروز عطاری اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ناظمین کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ عرفان عطاری نے ”کامیاب انسان کون“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدارس المدینہ کے نظم و ضبط اور تعلیم میں بہتری کے متعلق گفتگو کی۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ نے احساسِ ذمہ داری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے منصب کے مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 جولائی 2022 ءکو راولپنڈ ی میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم صوبہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار قاری محمد جاوید عطاری ، صوبہ کے۔ پی ۔کے۔  کے صوبائی ذمہ دار قاری محمد اویس عطاری ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے ذمہ دار قاری محمد وقار عطاری کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،ناظمین اور قاری صاحبان نے شرکت فرمائی ۔

نگران مجلس قاری محمد عرفان عطاری نے ”احساس ذمہ داری “کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاء کو مدرسۃ المدینہ جدول کے اہم مدنی پھول دیئے ساتھ ہی خود کفالت مضبوط کرنے کے حوالے سے گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور ڈونیشن سیل لگوانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)