21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دنیا
بھر میں قرآن و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدارس المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین
نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ دارمحمد سادات عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو 12دینی کاموں میں
اضافہ کرنے، اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے متعلق رہنمائی کی نیز طلبۂ و اساتذہ کو 12دینی کاموں کی مختلف تنظیمی ذمہ داریاں دینے کے ساتھ ہی بڑے طلبہ و اساتذہ کے مساجد
میں مدارس المدینہ بالغان لگانے پر گفتگو
ہوئی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)